Maktaba Wahhabi

757 - 2029
عطر یعنی سینٹ کہتے اس کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ عطر جس کو انگریزی میں سینٹ کہتے ہیں۔ اس کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔ آج کل زمانہ گرانی میں عطر خریدنا بہت مشکل ہے۔ انگریزی عطر بھی دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جس میں شراب ملی ہوئی ہوتی ہے۔ اوردوسرا بغیر شراب کے ان میں کونسا استعمال کرنا چاہیے۔  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! وہ عطر جس میں شراب ملی ہوئی ہو بچنا چاہیے۔ بے شراب کو استعمال کر لینا چاہیئے۔ وللہ اعلم۔ (اہلدیث ج15 ص 25) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 86
Flag Counter