Maktaba Wahhabi

761 - 2029
نئے فیشن کی حجامت کرانا؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج کل حجامت میں کوئی پیشانی کے بال بنواتا ہے۔  کوئی صرف پیشانی کے رکھواتا ہے۔  کوئی پان بنواتا ہے۔ کوئی صرف قلمیں بنواتا ہے۔ کوئی انگریزی فیشن کو پسند کرتا ہے۔ ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث شریف میں آیا ہے کہ سر کے بال سارے منڈواؤ یا سارے رکھو۔  اس لئے صورت مرقومہ میں سر کے بالوں کو کم وبیش کرنا منع ہے۔ البتہ  داڑھی کے خط کے برابر کر کے چہرہ اور پیشانی کی صفائی کرنے سے منع کی کوئی روایت مجھے یاد نہیں۔ بہرحال شرعی احکام کی پابندی ضروری ہے۔ اسی طرح حجامت وغیرہ میں بھی (18 رمضان 31 ہجری)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 123
Flag Counter