Maktaba Wahhabi

764 - 2029
چائنہ سلک کے دوپٹہ سے یا کوٹ پہن کر نماز جائز ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ چائنہ سلک کے دوپٹہ سے یا کوٹ پہن کر نماز جائز ہے یا نہیں اور یہ کیا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میرے ناقص علم او ر تحقیق میں چائنا سلک ریشم ہے۔ اس لئے مردوں کو اس کا پہننا جائز نہیں۔ ٹسر ریشم نہیں بلکہ اس کے کیڑے الگ ہیں۔ اور ان کا توالد تناسل بھی  الگ الگ ہے ریشمی کیڑے کا رنگ ٹسر پر نہیں آتا۔  اس لئے ٹسر جائز ہے۔ اور چائنا سلک مردوں کو ہرگز جائز نہیں۔ (29 ذی قعدہ 39 ہجری)   فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 130
Flag Counter