Maktaba Wahhabi

770 - 2029
پتلون پہن کر نماز پڑھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پتلون پہن کر نماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟خصوصاً جب کہ پتلون پہن کر نماز پڑھنے والے بعض لوگوں کارکوع وسجود کی حالت میں شرم گاہ کاکچھ حصہ نمایاں ہوجاتا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگرپتلون،مرد کے ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصہ کو چھپائے ہو،کشادہ ہواورتنگ نہ ہوتواس میں نمازصحیح ہوگی ۔افضل یہ ہے کہ اس کے اوپر ایسی قمیص پہنی ہوجس نے ناف سے لے کرگھٹنے تک کے مقام کو چھپارکھا ہواوراگرقمیص نصف پنڈلی یا ٹخنے تک ہوتواوربھی زیادہ بہتر ہےکیونکہ اس سے مکمل سترپوشی ہوگی ۔پتلون کی نسبت ایسے تہہ بند میں نماز اداکرنا زیادہ افضل ہے جس نے جسم کو چھپارکھا ہوکیونکہ اگر پتلون کے اوپر قمیص نہ پہن رکھی ہوتو پھر تہہ بند اس کی نسبت ستر پوشی کے تقاضوں کو زیادہ مکمل طریقے سے پورا کرتا ہے۔   مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 236
Flag Counter