Maktaba Wahhabi

789 - 2029
کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! لباس کے حوالے سے ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿یـٰبَنی ءادَمَ قَد أَنزَلنا عَلَیکُم لِباسًا یُو‌ٰر‌ی سَوء‌ٰتِکُم وَر‌یشًا ۖ... ﴿٢٦﴾... سورة الاعراف (اے اولادِ آدم! ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہارے ستر کو چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے) دوسری جگہ فرمایا: ﴿یـٰبَنی ءادَمَ خُذوا زینَتَکُم عِندَ کُلِّ مَسجِدٍ ...﴿٣١﴾... سورة الاعراف (اے آدم کی اولاد! لے لو اپنی آرائش ہر نماز کے وقت) لہذا لباس کے حوالے سے چند اصول یاد رکھیں کہ: (1) لباس اتنا باریک نہ ہو کہ اس سے جسم نظر آتا ہو۔ (2) لباس اتنا تنگ نہ ہو کہ جسم کے اعضاءکا حجم دکھتا ہو۔ (3) لباس اتنا چھوٹا نہ ہو کہ ستر پوشی کا مقصد ہی پورا نہ کرتا ہو۔ (4) لباس ایسا ہو کہ غیر مسلموں سے مشابہت نہ ہوتی ہو۔ (5) لباس ایسا نہ ہو کہ اس سے تکبر کی گھن آتی ہو۔ مذکورہ بالا اصولوں کے روشنی میں اگر دیکھا جائے تو پینٹ اس پر پورا نہیں اترتی ،کیونکہ اس میں انسان کے اعضاء نمایاں طور پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔لہذا اسے پہننا جائز نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لئے درج  لنک پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter