Maktaba Wahhabi

81 - 2029
(131) ڈاکٹر کا کسی اجنبی عورت کا معائنہ کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں نے پانچ سال بھی پہلے شادی کی تھی لیکن میری بیوی نے تاحال کسی بچے کو جنم نہیں دیا لہٰذا ہم نے ڈاکٹر کے پاس جانے کافیصلہ کیا تو ڈاکٹر نے میرا معائنہ کیا اور مجھے بالکل تندرست قرار دیا اب میری بیوی کا مسئلہ ہے کیا اگر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے تو مجھے گناہ تو نہ ہو گا؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی انتہائی ناگزیر ضرورت کے بغیر مرد کے لئے کسی عورت کے ستر کو دیکھنا جائز نہیں ہے اور یہاں کوئی ایسی ناگزیر ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس مقصد کے لئے آپ کو امراض نسواں کی ماہر کوئی عورت مل سکتی ہے اور ایسی عورتیں اندرون و بیرون ملک بہت ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص104
Flag Counter