Maktaba Wahhabi

839 - 2029
کیا مرد لال رنگ کا لباس پہن سکتا ہے ؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا مرد لال رنگ کا لباس پہن سکتا ہے۔یا دوسرا ایسا کلر جو عورتیں پہنتی ہیں، وہ رنگ پہن سکتا ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مرد کے لئے ہر وہ لباس پہننا منع ہے جس سے عورتوں کے مشابہت ہوتی ہو۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: "لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ الْمُتَشَبِّھِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاء وَالْمُتَشَبِّھَاتِ مِنَ النِّسَاء بِالرِّجَالِ '' صحیح البخاری' کتاب اللباس' باب المتشبھون بالنساء والمتشبھات بالرجال اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہیں اور اسی طرح آپ نے اُن عورتوں پر بھی لعنت کی ہے جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہیں۔ لہذا ایسے تمام لباسوں سے اجتناب کیا جائے جو عورتوں کے مشابہہ ہوں۔ہاں البتہ اگر وہ لباس عورتوں کے لباس کے مشابہہ نہ ہو تو پھر اسے پہنا جا سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter