Maktaba Wahhabi

87 - 2029
(137) مخلوط تعلیم والے سکول میں تعلیم حاصل کرنے کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں بیرون ملک ایک ایسی یونیورسٹی میں پڑھتا ہوں جس میں مخلوط نظام تعلیم ہے کیا اس یونیورسٹی میں میرا پڑھنا جائز ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہم ہر اس مسلمان کو نصیحت کرتے ہیں جو اپنی نجات چاہتا ہو کہ وہ شر اور فتنے کے اسباب سے دور رہے اور کوئی شک نہیں کہ دوشیزاؤں کے ساتھ اسکولوں میں اختلاط ، فساد کے واقعے ہونا اور زنا کے پھیلنے کا سبب ہے اور اگر کوئی شخص اپنی حفاظت کرنا چاہے تو اسے ضرور مشکل کا کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن جب کوئی شخص اس فتنے میں مبتلا ہو جائے تو اسے طاقت کے مطابق عورتوں سے دور رہنا چاہیے شرمگاہ کی حفاظت، نگاہ نیچی اور اپنا تحفظ کرنا چاہیے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص117
Flag Counter