Maktaba Wahhabi

887 - 2029
(503) یادگار کے لیے تصویر کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا کسی انسان  کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ  وہ عید  وغیرہ  کے اوقات  میں اپنی تصویر بنوا کر  اپنے اہل خانہ کو ارسال  کردے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث  سے تصویر  کی ممانعت اور مصوروں  کے لیے  لعنت  ثابت  ہے اور انہیں مختلف  قسم کی وعیدیں  بھی سنائی گئی ہیں لہذا کسی بھی  مسلمان کے لیے یہ جائز  نہیں کہ وہ  اپنی تصویر  بنائے یا دیگر جاندار  چیزوں  کی تصویریں بنائے  البتہ پاسپورٹ یا شناختی  کارڈ ز وغیرہ کی ضرورت  کے لیے تصویر  بنائی جاسکتی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ  اللہ تعالیٰ مسلمانوں  کے احوال  کی اصلاح فرمائے اور حکمرانوں  کو توفیق  بخشے کہ وہ شریعت پر عمل کریں  اور مخالف شریعت  کاموں  سے منع کریں' ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص386
Flag Counter