(225) بچوں کے کھیلونے جو کسی جاندار کی شکل کے ہوں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بچوں کے اکثر کھلو نے اصل کی شکل کے ہو تے ہیں مثلاً بلی۔کتا وغیرہ کیا ایسے کھلو نے رکھنا درست ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بخا ری مسلم مسند احمد رحمۃ اللہ علیہ کی مشہو ر روا یت میں ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں (انظر الرقم المسلسل (289) اس حدیث سے استدالا ل کیا گیا ہے کہ بچیوں کے کھیلنے کے لیے گڑیا ں بنانا جا ئز ہے تا کہ انہیں بچپن ہی سے امو ر خا نہ داری کی تر بیت دی جا سکے ۔ میر ے خیا ل میں محض کھیل کے لیے حرا م جا نو روں کی تصویروں سے بالخصوص احتراز کر نا چا ہیے لیکن شے کاا صل کے مشا بہ ہو نا کو ئی عیب کی با ت نہیں تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔(عمرا ن المعبو د :4/439) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص542 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |