Maktaba Wahhabi

949 - 2029
ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے جوقرآن مجید کی باتوں پر مشتمل ہوں لیکن جن کے درمیان میں موسیقی بھی آجاتی ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے پروگرام سننے اوران سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے سے ختم ہونے تک ریڈیو کو بند کردیا جائے کیونکہ موسیقی،جملہ آلات لہومیں سے ہے،اللہ تعالی اسے ترک کرنے اوراس کے شرسےمحفوظ رہنے کی توفیق ارزاں فرمائے۔   مقالات وفتاویٰ ابن باز صفحہ 397
Flag Counter