Maktaba Wahhabi

956 - 2029
ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے۔ مثلاً اخباروں کے تصبرے یا خبریں وغیرہ جبکہ ان کے ساتھ موسیقی نہ ہو؟ (ل۔ ع۔ م۔ الریاض)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسا پروگرام سننے اور اس سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں ۔ بشرطیکہ اس کی ابتدا موسیقی سے نہ ہو تاآنکہ وہ ختم ہو جائے کیونکہ موسیقی بھی آلات لہو سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے چھوڑنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔   فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلداول -صفحہ 229
Flag Counter