Maktaba Wahhabi

959 - 2029
(539) دین، وطن ،سالگرہ کے گیت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ قبل ازیں ہم نے آپ سے گانا سننے کے بارے میں استفسار کیا تھا،تو آپ نے جواب دیا تھا کہ عشقیہ گانے حرام ہیں،سوال یہ ہے دین ،وطن ،بچوں نے سالگرہ  کے گیتوں کے بارے میں کیا حکم ہے،یاد رہے کہ  یہ گیت خواہ ریڈیو سے نشرکیے جائے یا ٹی وی سے ان کے ساتھ ساز ضرور ہوتا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ساز مطلقا حرام ہے،اور دین ،وطن، اوربچوں کے گیت ساز کے ساتھ ہوں تو حرام ہیں،جہاں تک سالگرہ کی تقریبات کا تعلق ہے تو یہ بدعت ہے،اور اس میں حاضری اور شرکت حرام ہے۔ساز کے ساتھ گائے جانے والے گانوں اور گیتوں کے حرام ہونے کی دلیل نبیّ کا یہ ارشاد مبارک ہے۔ لیکونن من امتی اقوام یستحلون الحر،والحریر۔ والخمر،والمعازف۔"[ صحیح بخاری،الاشربة،باب ما جاء فیمن یستحل الخمر و یسمیہ بغیر اسمہ،ح:۵۵۹۰] میری امت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہونگے جو زنا،ریشم، شراب اور آلات موسیقی کو حلال سمجھیں گے' اس حدیث کو امام بخاری نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے،علاوہ ازیں اس موضوع سے متعلق اور بھی بہت سی احادیث ہیں،۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص411
Flag Counter