Maktaba Wahhabi

989 - 2029
(248)ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے۔ مثلاً اخباروں کے تبصرے یا خبریں وغیرہ جبکہ ان کے ساتھ موسیقی نہ ہو؟ (ل۔ ع۔ م۔ الریاض)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسا پروگرام سننے اور اس سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ اس کی ابتدا موسیقی سے نہ ہو تاآنکہ وہ ختم ہو جائے کیونکہ موسیقی بھی آلات لہو سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے چھوڑنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1
Flag Counter