Maktaba Wahhabi

998 - 2029
شادی بیاہ کی رسومات السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا شادی بیاہ کے موقع پر لڑکے اور لڑکی ابٹن ہلدی لگانا جائز ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شریعت اسلامیہ ایسے تمام رسوم ورواج کے خلاف ہے ،جو دیگر اقوام سے حاصل کئے گئے ہوں۔نبی کریم نے فرمایا: «مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ» سنن أبی داود رقم [4031]، وقال الألبانی: حسن صحیح، جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی ،وہ انہی میں سے ہے۔ شادی زندگی کا اہم پڑاؤ ہے۔ بہت سے لوگ اسے امنگوں اور آرزوؤں کی تکمیل کا موقع سمجھتے ہیں۔ جس کے لیے طرح طرح کی رسمیں ایجادکی گئی ہیں۔ منگنی، مانجھا، مہندی، بارات، مڑوا، سلامی، نوید اور جہیز وغیرہ جیسی رسموں کو مختلف علاقوں میں بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ اور انکی ادائیگی میں کافی وقت اور خطیر سرمایہ صرف کیا جاتا ہے۔ ان رسموں کا سب سے قبیح پہلو یہ ہے کہ یہ سب ہندوانہ رسمیں ہیں۔ اس کا اسلامی تہذیب سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے اور ان میں مرد و زن کا بے محابہ اختلاط بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ اور معاشرے میں فساد کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter