Maktaba Wahhabi

118 - 531
تو سال گزرنے کے بعد اس کے کرایہ پر زکوٰۃ ہے بشرطیکہ کرایہ نصاب کے بقدر ہو، اس زمین یا عمارت کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ ہاں البتہ وہ زمین یا عمارت یا دیگر سازوسامان جو بغرض تجارت ہو تو اس کی قیمت پر سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ واجب ہو گی بشرطیکہ قیمت نصاب کے برابر ہو۔ اس صورت میں نفع کو بھی اصل زر کے ساتھ شامل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح چوپائے جانوروں میں بھی زکوٰۃواجب ہے جب کہ وہ نصاب کے مطابق ہوں اور ان پر ایک سال گزر جائے۔ وباللہ التوفیق ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ مکانوں اور مارکیٹوں کے کرایہ کی زکوٰۃ سوال: ایک آدمی کے پاس بہت سے مکانات ہیں جنہیں وہ کرایہ پر دے کر سال میں بہت سا مال کماتا ہے ۔ کیا اس پر اس مال کی زکوٰۃ واجب ہے؟ زکوٰۃ کب واجب ہو گی؟ اور کس قدر واجب ہو گی؟ جواب: جب مکان یا دوکان وغیرہ سے حاصل ہونے والے کرایہ پر ایک سال گزر جائے تو اس میں زکوٰۃ واجب ہے، جب کہ وہ نصاب کے مطابق ہو۔ کرایہ سے حاصل ہونے والی رقم کو اگر سال مکمل ہونے سے پہلے اپنی ضرورتوں پر خرچ کر لیا جائے تو پھر اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ شرح زکوۃ اڑھائی فی صد سالانہ ہے اور اس پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے، سونے کا نصاب بیش مثقال ہے سعودی اور افرنگی گنی کے مطابق اس کی مقدار (3/7-11) گنی ہے۔ چاندی کا نصاب ایک سو چالیس مثقال ہے اور اس کی مقدار چاندی کے چھپن سعودی ریال کے برابر ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ کرایہ پر دی ہوئی جائیداد کی زکوٰۃ سوال: میرے پاس کچھ جائیداد ہے جس سے سالانہ آمدنی نہیں ہوتی بلکہ وہ مدرسین کو نو (9) ماہ کے لیے کرایہ پر دی جاتی ہے اور کچھ جائیداد ایسی ہے جو ایک سال کے لیے کرایہ پر دی جاتی ہے۔ جب مجھے کرایہ وصول ہوتا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ فریضہ زکوٰۃ سے بھی عہدہ بر آ ہو جاؤں۔ جس جائیداد کو ماہوار کرایہ پر دیا ہو کیا اس میں زکوٰۃ واجب ہے؟ جواب: جس جائیداد کو کرایہ پر دیا گیا ہو اس کے کرایہ پر زکوٰۃ واجب ہے بشرطیکہ وجوب زکوٰۃ کی شرائط موجود ہوں مثلا کرایہ کی رقم نصاب کے مطابق ہو اور کرایہ وصول ہونے کے بعد اس پر ایک سال گزر گیا ہو، کرایہ پر دی جانے والی جائیداد کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں ہے الا یہ کہ صاحب جائیداد نے اسے خریدا ہی اس لیے ہو کہ وہ زکوٰۃ سے راہ فرار اختیار کر سکے تو پھر اس کے ارادہ کے برعکس اس سے معاملہ کیا جائے گا۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ گھروں اور گاڑیوں کی زکوٰۃ سوال: ایک آدمی کے پاس کچھ گاڑیاں اور گھر ہیں اور وہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی اپنے اہل و عیال پر خرچ کر دیتا
Flag Counter