Maktaba Wahhabi

173 - 531
نہیں کر سکتے، لہذا احتیاط اسی میں ہے کہ وہ اذان اور ان کیلنڈروں کے مطابق عمل کریں جن میں گھنٹوں اور منٹوں کے حساب سے طلوع فجر کا تعین کیا گیا ہوتا ہے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل ہو سکے: (دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكُ) (جامع الترمذي‘ صفة القيامة‘ (باب حديث اعقلها توكل...‘ ح: 2518) ’’جو چیز تجھے شک میں مبتلا کرتی ہو اس کو چھوڑ کر ایسی چیز کو اختیار کر جو شک میں مبتلا کرنے والی نہ ہو۔‘‘ نیز آپ کے اس فرمان پر عمل ہو سکے: (فَمَنْ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ، اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ) (صحيح البخاري‘ الايمان‘ باب فضل من استبرا لدينه‘ ح: 52‘ صحيح مسلم‘ المساقاة‘ باب اخذ الحلال وترك الشبهات‘ ح: 1599) ’’جو شخص شبہات سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور اپنی عزت کو بچا لیا۔‘‘واللّٰه ولی التوفیق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جب روزے دار اذان فجر کے بعد کچھ پی لے سوال: جب روزے دار اذان فجر سننے کے بعد کچھ پی لے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہو گا؟ جواب: جب روزے دار اذان فجر کو سننے کے بعد پیے تو اس کی صورت یہ ہے کہ اگر مؤذن نے طلوع صبح کے بعد اذان کہی ہے تو پھر اذان کے بعد کھانا پینا جائز نہیں اور اگر اذان طلوع صبح سے پہلے کہی ہے تو پھر کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَٱلْـَٔـٰنَ بَـٰشِرُ‌وهُنَّ وَٱبْتَغُوا۟ مَا كَتَبَ ٱللّٰهُ لَكُمْ ۚ وَكُلُوا۟ وَٱشْرَ‌بُوا۟ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلْخَيْطُ ٱلْأَبْيَضُ مِنَ ٱلْخَيْطِ ٱلْأَسْوَدِ مِنَ ٱلْفَجْرِ﴾ (البقرة 2/187) ’’اب (تم کو اختیار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو اور اللہ نے جو چیز تمہارے لیے لکھ رکھی ہے (یعنی اولاد) اس کو (اللہ سے) طلب کرو اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: (أنَّ بلالاً كانَ يُؤذِّنُ بليلٍ، فكُلوا واشربُوا حَتَّى يُؤذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكتومٍ؛ فَإنَّهُ لا يُؤذِّنُ حَتَّى يَطلُعَ الفَجرُ) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم لا يمنعنكم من سحوركم...الخ‘ ح: 1918) ’’بلال رات کو اذان کہتے ہیں لہذا تم کھاؤ پیو، حتیٰ کہ ابن اُم مکتوم کی اذان سن لو کیونکہ وہ اذان نہیں کہتے حتیٰ کہ فجر طلوع ہو جائے۔‘‘ مؤذنوں کو بھی چاہیے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور اس وقت تک اذان نہ کہیں جب تک صبح نمودار نہ ہو جائے یا صحیح
Flag Counter