Maktaba Wahhabi

175 - 531
باب جواز صوم النافلة بنية من النهار...الخ‘ ح: 1154) ’’کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا، نہیں! تو آپ نے فرمایا: ’’پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں‘‘ ایک دن آپ پھر تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! ہمارے پاس حلوے کا تحفہ آیا ہے تو آپ نے فرمایا :مجھے بھی دکھاؤ (آپ نے فرمایا) میں نے تو روزہ رکھا ہوا تھا۔ پھر آپ نے کھا لیا۔‘‘ نیت کے بارے میں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے: (إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لامْرِئٍ مَا نَوَى) (صحيح البخاري‘ بدء الوحي‘ باب كيف كان بدء الوحي...الخ‘ ح: 1 وصحيح مسلم‘ الامارة‘ باب قوله صلي اللّٰه عليه وسلم انما الاعمال بالنية...الخ‘ ح: 1907) ’’تمام اعمال کا انحصار نیتوں پر ہے اور ہر آدمی کے لیے صرف وہی کچھ ہے جس کی وہ نیت کرے۔‘‘ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جو روزے دار طلوع فجر یا غروب آفتاب میں شک کی وجہ سے کھا لے سوال: اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو طلوع فجر یا غروب آفتاب میں شک کی وجہ سے کچھ کھا پی لے؟ راہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجروثواب سے نوازے! جواب: جو شخص طلوع فجر میں شک کی وجہ سے کھا پی لے تو اس پر کوئی کفارہ وغیرہ نہیں اس کا روزہ صحیح ہے کیونکہ اصل بقاء لیل ہے لیکن مومن کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ دین میں احتیاط اور کمال صوم کے پیش نظر شک کے وقت سے پہلے پہلے سحری کھا لے۔ جو شخص غروب آفتاب میں شک کی وجہ سے کھا پی لے تو اس نے غلطی کی ہے، اسے اس کی قضا دینا ہو گی کیونکہ اصل بقاء دن ہے اور کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ غروب آفتاب کا یقین کئے بغیر روزہ افطار کر لے یا کم از کم ظن غالب یہ ہو کہ سورج غروب ہو گیا ہے۔ واللہ ولی التوفیق! ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ ریڈیو سے اعلان سن کر روزہ افطار کر دیا سوال: رمضان میں ایک دن اناؤنسر نے ریڈیو سے یہ اعلان کیا کہ اب سے دو منٹ بعد اذان مغرب ہو گی لیکن محلہ کی مسجد کے مؤذن نے اسی لمحہ میں اذان دینا شروع کر دی تو ان دونوں میں سے کس کی اتباع زیادہ بہتر ہے؟ جواب: اگر مؤذن غروب آفتاب کا مشاہدہ کرنے کے بعد اذان کہتا ہے اور وہ قابل اعتماد ہو تو ہم مؤذن کی پیروی کریں گے کیونکہ وہ واقع محسوس یعنی غروب آفتاب کا مشاہدہ کر کے اذان کہتا ہے اور اگر وہ سورج دیکھنے کے بجائے محض گھڑی دیکھ کر اذان کہتا ہو تو پھر ظن غالب یہ ہے کہ ریڈیو کا اعلان زیادہ صحیح ہے کیونکہ گھڑیوں کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، لہذا ریڈیو کے اعلان کی پیروی زیادہ بہتر ہے۔
Flag Counter