Maktaba Wahhabi

185 - 531
جواب: احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ یہ آدمی کے اپنے اختیار سے نہیں ہوتا، ہاں البتہ اگر منی خارج ہو جائے تو غسل جنابت واجب ہو گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب یہ مسئلہ پوچھا گیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا کہ’’محتلم پر غسل واجب ہے، جب وہ یہ دیکھے کہ منی خارج ہوئی ہے‘‘ آپ نے جو غسل کئے بغیر نماز پڑھ لی تو یہ بہت بڑی غلطی اور منکر عظیم ہے، لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھیے اور اللہ سبحانہ کی بارگاہ قدس میں توبہ بھی کیجئے۔ پتھر لگنے سے جو خون نکلا تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوا، اسی طرح غیر اختیاری طور پر جو قے آ جائے اس سے بھی روزہ باطل نہیں ہوتا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ اسْتَقَاءَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ) (سنن ابي داود‘ الصيام‘ باب الصائم يستقيء عامدا‘ ح: 2380 و جامع الترمذي‘ ح: 720 وسنن ابن ماجه‘ الصيام‘ باب ما جاء في الصائم يقي‘ ح: 1676 واللفظ له) ’’جسے خود بخود قے آ جائے اس پر قضا نہیں ہے اور جو شخص خود قے کرے اس پر قضا ہے۔‘‘ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ وہ خون جس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے سوال: خون کے بارے میں کیا ضابطہ ہے یعنی جسم سے خارج ہونے والا وہ کون سا خون ہے جس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟ اور روزہ کس طرح فاسد ہوتا ہے؟ جواب: روزے کو فاسد کرنے والا وہ خون ہے جو سینگی لگانے سے خارج ہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ) (سنن ابي داود‘ الصيام‘ باب في الصائم يحتجم‘ ح: 2367) ’’ سینگی لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا۔‘‘ ہر اس کام کو بھی سینگی پر قیاس کیا جائے گا جو اس کے ہم معنی ہو، جسے انسان اپنے اختیار سے سر انجام دے اور جس کی وجہ سے بہت سا خون خارج ہو کر جسم کمزور ہو جائے تو اس سے بھی روزہ فاسد ہو جائے گا جس طرح سینگی سے فاسد ہو جاتا ہے کیونکہ اسلامی شریعت متماثل (ملتی جلتی اور ایک جیسی) چیزوں کو جدا جدا نہیں کرتی، جس طرح دو متفرق چیزوں کو جمع نہیں کرتی۔۔۔ وہ خون جو انسان کے قصد و ارادہ کے بغیر نکل آئے مثلا نکسیر کا خون یا گوشت کاٹتے ہوئے چھری لگ جانے سے یا شیشے وغیرہ پر پاؤں آ جانے سے جو خون نکل آئے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا خواہ خون زیادہ مقدار ہی میں نکل آئے اسی طرح اگر خون تھوڑی مقدار میں نکلا ہو جیسے کیمیائی تجزیہ کے لیے بہت تھوڑی سی مقدار میں خون نکالا جاتا ہے تو اس سے سینگی کی طرح روزہ فاسد نہیں ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ روزے دار کا سینگی لگوانا اور اس سے خون نکلنا سوال: حدیث میں ہے: ’’ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ ‘‘(سینگی لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا) کیا یہ حدیث
Flag Counter