Maktaba Wahhabi

192 - 531
آپ کے علاقے میں کھانے کا معمول ہو۔ اگر مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے ان کے پاس کچھ نہ ہو تو ان پر کچھ واجب نہیں ہے اور اگر آپ ان کی طرف سے کھانا کھلا دیں تو یہ نیکی ہو گی اور اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کو پسند فرماتا ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ درد گردہ کا مریض اور روزہ سوال: میں درد گردہ کا مریض ہوں۔ مجھے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ روزے نہ رکھوں لیکن میں ان کی بات تسلیم نہیں کرتا اور روزے رکھ لیتا ہوں تو اس سے میرے درد میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر میں روزے چھوڑ دوں تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟ نیز روزے چھوڑ دینے کی صورت میں کفارہ کیا ہے؟ جواب: اگر آپ کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہے، اس سے بیماری میں اضافہ ہو جاتا ہے، مسلمان اور تجربہ کار ڈاکٹر کا بھی یہی کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچنے، درد میں اضافہ ہونے اور زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے، تو آپ کے لیے یہ جائز ہے کہ روزہ چھوڑ دیں اور ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں۔ آپ پر قضا ممکن ہی نہیں ہے، ہاں البتہ اگر بیماری زائل ہو جائے اور آپ کو تندرستی حاصل ہو جائے تو پھر آپ کے لیے آئندہ رمضان کے روزے رکھنا واجب ہو گا اور ان گزشتہ برسوں کی قضا لازم نہ ہو گی، جن کے روزے آپ نے نہیں رکھے اور ان کا کفارہ ادا کر دیا ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ مریض کے لیے روزہ چھوڑنا جائز ہے سوال: میری عمر سولہ سال ہے، میں بیمار ہوں اور گزشتہ پانچ سالوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہوں، گزشتہ سال ماہ رمضان میں ڈاکٹر نے میرے لیے ورید میں کیمیائی علاج تجویز کیا جب کہ میں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ یہ علاج بہت قوی اور معدہ اور تمام جسم پر بہت اثر انداز ہوا تھا، جس دن میں نے علاج شروع کیا اس دن (اس کی وجہ سے) مجھے بہت سخت بھول لگ گئی حالانکہ فجر کے بعد اب تک صرف سات گھنٹے گزرے تھے اور عصر کے وقت تک تو میری تکلیف اور بھوک اس قدر بڑھ گئی کہ میں مرنے کے قریب ہو گیا لیکن میں نے اذان مغرب سے پہلے روزہ افطار نہ کیا ان شاءاللہ اس رمضان میں بھی ڈاکٹر میرا اسی طرح علاج کرے گا تو کیا میں اس دن روزہ رکھوں یا نہ رکھوں؟ اور اگر نہ رکھوں تو کیا اس روزے کی قضا دینا ہو گی؟ کیا ورید سے خون لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ کیا مذکورہ بالا علاج سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ جواب: مریض کے لیے شریعت میں یہ رخصت ہے کہ وہ روزہ نہ رکھے بشرطیکہ روزہ اس کے لیے نقصان دہ ہو یا اسے برداشت کرنا مشکل ہو یا علاج کے لیے دن کے وقت اسے گولیاں ،سیرپ یا دیگر دوائیاں استعمال کرنے کی ضرورت ہو، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter