Maktaba Wahhabi

218 - 531
جواب: ہاں توبہ قبول ہو گی کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَإِنِّى لَغَفَّارٌ‌ۭ لِّمَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا ثُمَّ ٱهْتَدَىٰ ﴿٨٢﴾ (طه 20/82) ’’اور بلا شبہ جو شخص توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے، پھر سیدھی راہ چلے، اس کو بخش دینے والا ہوں۔‘‘ علاوہ ازیں کتاب و سنت کے دیگر دلائل سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ توبہ کرنے والے کا گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ میں نے امتحانات کی وجہ سے روزہ چھوڑا سوال: میں ایک نوجوان لڑکی ہوں۔ میں نے حالات کی وجہ سے مجبور ہو کر عمدا رمضان المبارک کے چھ روزے چھوڑ دیے تھے اور اس کا سبب یہ تھا کہ رمضان میں امتحانات شروع ہو گئے تھے اور مضامین بہت مشکل تھے۔ اگر میں روزے نہ چھوڑتی تو ان مضامین کے مشکل ہونے کی وجہ سے ان کی تیاری نہ کر سکتی تھئ۔ امید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے کہ اب مجھے کیا کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرما دے؟ جزاکم اللہ خیرا جواب: آپ توبہ کیجئے اور جتنے روزے چھوڑے ہیں ان کی قضا دیجئے جو شخص توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے لیکن توبہ کی حقیقت یہ ہے کہ ماضی کی غلطی کا ارتکاب نہیں کرنا۔ غلطی کا تعلق اگر حقوق العباد سے ہو تو توبہ کی تکمیل کے لیے یہ بھی ضروری ہے متعلقہ بندوں سے اسے معاف کروا لیا جائے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللّٰهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٣١﴾ (النور 24/31) ’’اور مومنو تم سب اللہ کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ۔‘‘ اور فرمایا:﴿يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ تُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا﴾(التحريم 66/8) ’’مومنو! اللہ کے آگے صاف دل سے خالص توبہ کرو۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (التوبة تجب ما قبلها) ’’توبہ سے سابقہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔‘‘ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (مَنْ كَانَتْ لَهُ مَظْلَمَةٌ لِأَخِيهِ مِنْ عِرْضِهِ أَوْ شَيْءٍ، فَلْيَتَحَلَّلْهُ مِنْهُ اليَوْمَ، قَبْلَ أَنْ لاَ يَكُونَ دِينَارٌ وَلاَ دِرْهَمٌ، إِنْ كَانَ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ أُخِذَ مِنْهُ بِقَدْرِ مَظْلَمَتِهِ، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ سَيِّئَاتِ صَاحِبِهِ فَحُمِلَ عَلَيْهِ...الحديث) (صحيح البخاري‘ المظالم‘ باب من كانت له مظلمة...الخ‘ ح: 2449) ’’جس کسی نے اپنے بھائی پر ظلم کر کے اس کی عزت و آبرو یا کسی اور چیز کو نقصان پہنچایا ہو تو اس سے آج ہی
Flag Counter