Maktaba Wahhabi

219 - 531
معاف کروا لے پہلے اس کے کہ (وہ دن آئے کہ) اس کے پاس کوئی دینار یا درہم نہ ہو اگر اس کے پاس اعمال صالحہ ہوئے تو اس کے ظلم کے بقدر وہ (اعمال صالحہ) اس سے لے لیے جائیں گے اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوئیں تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس پر لا دی جائیں گی۔۔۔‘‘ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ سحری کی برکت سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (تَسَحَّرُوا؛ فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً) ’’سحری کھاؤ، سحری میں برکت ہے۔‘‘ تو سوال یہ ہے کہ سحری کی برکت سے کیا مراد ہے؟ جواب: سحری کی برکت سے شرعی اور بدنی برکت مراد ہے۔ شرعی برکت تو یہ ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی فرماں برداری اور آپ کی اقتدا ہے اور بدنی برکت سے مراد یہ ہے کہ سحری سے بدن کو غذا ملتی اور روزہ کے لیے تقویت نصیب ہوتی ہے۔ ۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ روزے کی نیت سوال : اس حدیث سے کیا مقصود ہے کہ ’’جو شخص رات کو نیت نہ کرے اس کا روزہ نہیں۔‘‘؟ جواب: نیت یہ ہے کہ روزہ رکھنے کے لیے دل میں ارادہ کیا جائے۔ یہ نیت کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے جسے یہ معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان کے روزے فرض قرار دئیے ہیں۔ اس فرضیت کو پہچاننا اور اس پر عمل کرنا نیت کے لیے کافی ہے۔ نیز یہ بھی کافی ہے کہ دل میں یہ ارادہ کرے کہ وہ کل روزہ رکھے گا جب کہ ترک روزہ کا کوئی عذر نہ ہو۔ روزے کی نیت سے سحری کھانا بھی نیت کے لیے کافی ہے۔ یاد رہے روزہ یا دیگر عبادات کے لیے زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نیت کا مقام دل ہے زبان نہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ سارے دن کے روزے کی نیت ہو یعنی یہ نیت نہ کرے کہ دن کو روزہ توڑ دے گا یا اسے باطل کر دے گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ اسے یاد دلانا جو بھول کر دن کے وقت کھا رہا ہو سوال: اگر میں کسی روزہ دار کو دیکھوں کہ وہ رمضان میں دن کے وقت بھول کر کھا یا پی رہا ہے تو کیا مجھ پر یہ لازم ہے کہ میں اسے متنبہ کر دوں کیونکہ میں نے بعض لوگوں سے سنا ہے کہ یہ لازم نہیں ہے کیونکہ اسے تو اللہ کھلا اور پلا رہا ہے؟
Flag Counter