Maktaba Wahhabi

264 - 531
عورت کو دے دیا، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: آپ کا اپنے ماں باپ پر حج کا صدقہ کرنا نیکی اور احسان ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی اور احسان کا یقینا اجروثواب عطا فرمائے گا۔ آپ نے اپنے والد کی طرف سے حج کا خرچہ جو اس عورت کے سپرد کر دیا تاکہ وہ اپنے شوہر کو دے دے تو یہ وکالت ہے اور اس کام میں وکالت جائز ہے اور حج میں نیابت بھی جائز ہے اور حج میں نیابت بھی جائز ہے بشرطیکہ نائب خود حج کر چکا ہو۔ اسی طرح آپ نے عورت کو جو خرچ دیا تاکہ وہ آپ کی امی کی طرف سے حج کرے تو عورت کی بھی، عورت اور مرد کی طرف سے حج میں نیابت جائز ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے ثابت ہے۔[1] حج کے لیے کسی کو نائب بنانے والے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نیابت کے لیے کسی ایسے شخص کا انتخاب کرے جو اہل دین و امانت میں سے ہو تاکہ یہ اطمینان رہے کہ اس نے فرض کو صحیح طور پر ادا کیا ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ فوت شدہ نے حج کیا ہو نہ اس کی وصیت کی ہو؟ سوال: جب کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس نے کسی کو اپنی طرف سے حج کرنے کی وصیت بھی نہ کی ہو ،پھر اگر اس کا بیٹا اس کی طرف سے حج کر لے تو کیا اس کی طرف سے فریضۂ حج ادا ہو جائے گا؟ جواب: جب اس کا مسلمان بیٹا اس کی طرف سے حج کرے، جب کہ وہ خود اپنا حج کر چکا ہو تو اس کی طرف سے فریضۂ حج ادا ہو جائے گا۔ اسی طرح بیٹے کے سوا اگر کوئی اور مسلمان بھی جس نے پہلے اپنا حج کیا ہوا ہو، اس کی طرف سے حج کرے تو پھر بھی فرض ساقط ہو جائے گا کیونکہ ’’صحیحین‘‘ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! میرا باپ بوڑھا ہے۔ اللہ نے اپنے بندوں پر جو فریضۂ حج عائد کیا ہے، وہ اس پر فرض ہے لیکن وہ حج کی اور سواری پر سوار ہونے کی استطاعت نہیں رکھتا، تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟ فرمایا: (نَعَمْ فَحُجِّي عَنْهُ) (صحيح البخاري‘ الحج‘ باب وجوب الحج وفضله...الخ‘ ح: 1513 وصحيح مسلم‘ الحج‘ باب الحج عن العاجز...الخ‘ ح: 1334-1335) ’’ہاں!ان کی طرف سے حج کرو۔‘‘اس مسئلے کے بارے میں اور بھی بہت سی احادیث ہیں جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں جو ہم نے ذکر کی ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ فوت شدہ کے مال سے حج کیا جائے سوال: ایک شخص فوت ہو گیا۔ اس نے فریضۂ حج ادا نہیں کیا تھا۔ اور وصیت کی کہ اس کے مال سے حج کیا جائے تو کیا غیر کا حج کرنا اسی طرح ہے جس طرح بذات خود اس کا حج کرنا؟
Flag Counter