Maktaba Wahhabi

274 - 531
کے بغیر میقات سے گزر جائے تو اس کے لیے لازم ہے کہ وہ واپس آئے اور میقات سے احرام باندھے۔ اگر کوئی شخص ہوائی جہاز سے سفر کے ذریعے جدہ اترے تو وہ گاڑی پر سفر کر کے اہل نجد کے میقات پر چلا جائے اور وہاں سے احرام باندھ کر آئے اور اگر اس کا حج و عمرہ کا ارادہ ہو اور وہ جدہ سے احرام باندھ لے تو اس صورت میں احرام کے بغیر میقات سے گزرنے سے کفارہ کے طور پر دم لازم ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ بحری یا ہوائی سفر کی صورت میں احرام سوال: ہوائی راستہ سے حج اور عمرہ کے لیے آنے والا کس وقت احرام باندھے؟ جواب: فضائی یا بحری راستے سے آنے والا بھی اسی وقت احرام باندھے جب وہ میقات کے قریب پہنچے جس طرح خشکی کے راستے سے آنے والا احرام باندھنا ہے۔ ہوائی جہاز، بحری جہاز یا کشتی کی تیز رفتاری کی وجہ سے احتیاط اس بات میں ہے کہ میقات سے کچھ پہلے ہی احرام باندھ لیا جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ جدہ سے احرام باندھنا سوال: فقہی کونسل نے مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اس موضوع کا جائزہ لیا کہ جدہ سے احرام باندھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز فضائی اور بحری راستے سے حج اور عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ آنے والے بہت سے لوگ ان مواقیت سے جہالت کی وجہ سے گزر جاتے ہیں جن کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعین کرتے ہوئے یہاں رہنے والوں اور حج و عمرہ کی غرض سے یہاں سے گزرنے والوں کے لیے واجب قرار دیا ہے کہ وہ احرام کے بغیر یہاں سے نہ گزریں۔ ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس موضوع کے مطالعہ اور نصوص شرعیہ کے جائزہ کے بعد کونسل نے حسب ذیل قرار داد پاس کی: اولا: وہ مواقیت جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر کیا اور جن کے رہنے والوں یا وہاں سے حج اور عمرہ کے لیے گزرنے والوں کے لیے وہاں سے احرام باندھنا واجب قرار دیا وہ یہ ہیں (1) ذوالحلیفہ، یہ اہل مدینہ اور یہاں سے گزرنے والے دیگر لوگوں کے لیے ہے۔ اسے آج کل ابیار علی کہا جاتا ہے۔ (2) جحفہ، یہ اہل شام و مصر اور یہاں سے گزرنے والے دیگر لوگوں کے لیے ہے۔ اسے آج کل رابغ کہا جاتا ہے۔ (3) قرن المنازل، یہ اہل نجد اور اس راستے سے گزرنے والے دیگر لوگوں کے لیے ہے، اسے آج کل وادی محرم کہا جاتا ہے نیز اسے ’’السیل‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ (4) ذات عرق، یہ اہل عراق و خراسان اور اس راستہ سے گزرنے والے دیگر لوگوں کے لیے ہے۔ اسے آج کل ضریبہ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اور (5) یلملم یہ یمن اور اس راستہ سے گزرنے والے دیگر لوگوں کے لیے ہے۔ کونسل نے یہ واجب قرار دیا ہے کہ جب بھی فضائی یا بحری راستہ سے جانے والے ان مواقیت خمسہ میں سے کسی ایک قریب ترین میقات سے گزریں تو وہ احرام باندھ لیں۔ اگر صورتحال واضح نہ ہو اور کوئی ایسا آدمی بھی ہمراہ نہ ہو جو میقات کے بارے میں رہنمائی کر سکے تو پھر واجب یہ ہے کہ وہ احتیاطا میقات سے اس قدر پہلے احرام باندھ لیں کہ ظن
Flag Counter