Maktaba Wahhabi

277 - 531
اگر اسے میقات کا علم نہ ہو تو وہ ہوائی جہاز یا بحری جہاز کے کپتان یا کسی باخبر اور قابل اعتماد مسافر سے پوچھ لے۔ وباللّٰه التوفيق‘ وصلي اللّٰه وسلم علي نبينا محمد وعلي وآله وصحبه ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے کا جدہ سے احرام سوال: جو شخص کسی ملک سے ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کر کے آئے، جدہ ائیر پورٹ پر اترے، اس نے احرام نہ باندھا ہو اور وہ جدہ سے احرام باندھ لے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: جب کوئی شخص ہوائی جہاز سے اترے اور وہ اہل شام یا مصر میں سے ہو تو اسے رابغ سے احرام باندھنا چاہیے۔ وہ گاڑی وغیرہ کے ذریعے رابغ چلا جائے اور وہاں سے احرام باندھے۔ جدہ سے احرام نہ باندھے، اگر نجد کی طرف سے آنے والے نے احرام نہ باندھا ہو تو وہ ’’ سیل‘‘ یعنی وادی قرن سے جا کر احرام باندھے اور اگر وہ میقات پر نہ جائے اور جدہ ہی سے احرام باندھ لے تو اسے ایک ایسی بکری ذبح کرنا ہو گی جس کی قربانی کرنا جائز ہو۔ اسے ذبح کر کے مکہ کے فقراء میں تقسیم کر دے یا اونٹ اور گائے کا ساتواں حصہ تقسیم کر دے تاکہ حج اور عمرہ کی اس کمی کی تلافی ہو سکے۔ وباللہ التوفیق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ کام کے لیے طائف اور جدہ کے درمیان بغیر احرام کے آنا جانا سوال: ایک ملازم کا حج کا ارادہ ہے لیکن کام کی وجہ سے اسے طائف اور جدہ کے درمیان بار بار احرام کے بغیر آنا جانا پڑتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ طائف اور جدہ کے درمیان بار بار آنے جانے کے وقت اس کا حج یا عمرے کا قصد نہیں بلکہ اپنی دیگر ضرورتوں کی تکمیل مقصود ہے لیکن طائف سے آخری بار واپس لوٹتے وقت جب اسے یہ معلوم ہو کہ وہ حج سے پہلے واپس نہیں آئے گا تو اسے چاہیے کہ میقات سے عمرہ یا حج کا احرام باندھ لے اور اگر اسے یہ معلوم نہ ہو اور حج کا وقت اسے جدہ میں آ جائے تو وہ جدہ ہی سے حج کا احرام باندھ لے۔ اس صورت میں بھی اس پر کوئی کفارہ وغیرہ نہیں ہے کیونکہ اس کا حکم جدہ میں مقیم ان لوگوں کا ہو گا جو اپنے بعض کاموں کے لیے جدہ آئے ہوں اور میقات سے گزرتے وقت ان کا حج یا عمرہ کا ارادہ نہ ہو۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ اہل طائف کے لیے جدہ شہر سے احرام باندھنا سوال: اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو طائف سے آ کر وقت حج تک جدہ میں مقیم ہو گیا ہو،مقیم ہوتے وقت ہی اس کی نیت اس سال حج کرنے کی ہو، وہ حج کے مہینوں میں یہاں آیا ہو اور پھر اس نے جدہ ہی سے حج یا عمرہ کا احرام باندھ لیا ہو؟
Flag Counter