Maktaba Wahhabi

283 - 531
سکتا ہے؟ جواب: ہاں تمتع کے لیے احرام باندھنے کا وقت محدود ہے اور وہ ہے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن۔ یہ حج کے مہینے ہیں۔ کوئی شخص شوال سے پہلے اور عید کی رات کے بعد تمتع کا احرام نہیں باندھ سکتا لیکن افضل یہ ہے کہ پہلے صرف عمرہ کا احرام باندھا جائے اور عمرہ سے فراغت کے بعد صرف حج کا احرام باندھا جائے اور یہ ہے تمتع کامل۔ اور اگرکوئی شخص عمرہ اور حج دونوں کا احرام باندھ لے تو اسے متمتع بھی کہتے ہیں اور قارن بھی اور ان دونوں صورتوں میں دم دینا لازم ہے، جسے دم تمتع کہتے ہیں اور اس سے مراد یہ ہے کہ ایسا جانور جو ذبح کیا جائے جسے بطور قربانی کے ذبح کرنا جائز ہو، اس سلسلہ میں قربانی کی طرح گائے یا اونٹ کا ساتواں حصہ بھی کافی ہو کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلْعُمْرَ‌ةِ إِلَى ٱلْحَجِّ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ‌ مِنَ ٱلْهَدْىِ) (البقرۃ 2/196) ’’ تو جو (تم میں سے) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے تو وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔‘‘ اور اگر کوئی شخص قربانی نہ کر سکتا ہو تو وہ اس طرح دس روزے رکھے کہ تین تو ایام حج ہی میں اور سات اپنے گھر واپس آ کر رکھے، جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا گیا ، حج کا وقت محدود ہے، غیر محدود نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص شوال کے آغاز میں احرام باندھے تو پھر عمرہ سے لے کر آٹھ ذوالحج کو حج کا احرام باندھنےتک مدت طویل ہو گی جیسا کہ حضرات صحابہ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے احرام باندھا تو آپ نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ احرام کھول کر حلال ہو جائیں۔[1] حضرات صحابہ کرام میں سے بعض مفرد تھے اور بعض قارن تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ حلال ہو جائیں سوائے ان کے جن کے ساتھ قربانی کا جانور ہو تو صحابہ کرام نے طواف کیا، سعی کی، بال کتروائے، اور حلال ہو گئے اور اس طرح وہ متمتع بن گئے تو یوم ترویہ یعنی آٹھ ذوالحج کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ حکم دیا کہ اپنی رہائش گاہوں سے حج کا احرام باندھ لیں، لہذا افضل طریقہ یہی ہے۔ اگر کوئی شخص ذوالحج کے آغاز میں یا اس سے بھی پہلے حج کا احرام باندھ لے تو یہ بھی صحیح ہے لیکن افضل یہ ہے کہ حج کا احرام آٹھ ذوالحج کو باندھے جیسا کہ حضرات صحابہ کرام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے کیا تھا۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ مفرد کے لیے ایک ہی سعی ہے سوال: میں نے حج مفرد کیا ہے اور عرفہ سے پہلے ہی طواف و سعی کر لیا ہے تو کیا میرے لیے افاضہ کے وقت یا طواف افاضہ کے ساتھ طواف اور سعی کرنا لازم ہے؟ جواب: جو شخص حج مفرد کرے، اور اسی طرح اگر وہ حج اور عمرہ ملا کر، یعنی قران کرے پھر مکہ مکرمہ میں آ کر طواف و سعی کرے اور حالت احرام میں برقرار رہے، کیونکہ وہ مفرد یا قارن ہے اور حلال نہ ہو تو اس کے لیے ایک ہی سعی کافی ہے۔ اس کے لیے دوسری سعی لازم نہیں ہے، لہذا جب وہ عید کے دن طواف کرے تو یہ طواف افاضہ ہی اس کے لیے کافی ہو گا بشرطیکہ وہ قربانی کے دن تک اپنے احرام سے حلال نہ ہو یا اس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو تو وہ اس وقت احرام نہ
Flag Counter