Maktaba Wahhabi

308 - 531
تو اس حدیث میں موزوں کے کاٹنے کا ذکر نہیں ہے جس سے معلوم ہوا کہ انہیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹنا واجب نہیں ہے اور پہلی حدیث میں جو کاٹنے کا ذکر ہے تو وہ اس حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیش نظر منسوخ ہے۔ یہ مسائل مرد کے حوالے سے ہیں، جہاں تک حج یا عمرے کا احرام باندھنے والی عورت کا تعلق ہے تو اس کے لیے شلوار اور موزے وغیرہ پہننا مطلقا جائز ہے لیکن اس کے لیے نقاب اور دستانوں کے استعمال کی ممانعت ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے [1]جیسا کہ حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما میں مذکور ہے لیکن اجنبی مردوں کے سامنے اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں کو بے نقاب اورد ستانوں کے سوا کسی اور چیز مثلا دوپٹے وغیرہ سے چھپا لینا چاہیے۔ واللہ ولی التوفیق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جہالت کی وجہ سے شلوار میں احرام باندھ لیا سوال: ایک سال پہلے میں عمرہ کے لیے گیا تو مجھے بعض شرائط کے بارے میں علم نہ تھا، میں نے جب میقات سے احرام باندھا تو جہالت کی وجہ سے احرام کے نیچے نیکر بھی پہن لی، جب میں عمرہ سے واپس آیا تو بعض لوگوں نے بتایا کہ یہ جائز نہیں اور جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ سلا ہوا لباس جائز نہ تھا تو میں نے اس سال پھر عمرہ ادا کر لیا ہے، تو پہلے جو میں نے حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہن لیا تھا تو کیا اس کی وجہ سے مجھ پر کچھ لازم ہے؟ جواب: آپ پر کچھ لازم نہیں کیونکہ آپ کو شرعی حکم کا علم نہ تھا، اس ممنوع کام کے ارتکاب میں جہالت کی وجہ سے آپ معذور ہیں، فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو ایسا کام جانتے ہوئے اور قصد و ارادہ سے کرے، آپ کے لیے عمرے کا اعادہ بھی لازم نہیں ہے کیونکہ آپ نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عمرہ فاسد ہو گیا ہو، لہذا آپ کا دوسرا عمرہ نفل شمار ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ جان بوجھ کر شلوار میں احرام باندھ لیا سوال: میقات کے پاس میں نے حج تمتع کی نیت سے عمرے کا احرام باندھ لیا لیکن شدت حیا کی وجہ سے شلوار نہ اتاری، اور اسی احرام میں جس میں میں نے نیچے شلوار بھی پہنی ہوئی، عمرہ ادا کر لیا اور جب حج کے لیے احرام باندھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس وقت شلوار پہننا میری غلطی ہے، لہذا حج ادا کرنے کے لیے میں نے دوران احرام ہی شلوار اتار دی۔ اب سوال یہ ہے کہ عمرہ ادا کرتے ہوئے شلوار نہ اتارنے کی وجہ سے کیا مجھ پر کچھ لازم ہے جبکہ حج ادا کرتے ہوئے میں نے اسے اتار دیا تھا۔ مجھے علم تھا کہ سلا ہوا کپڑا پہننے سے احرام باطل ہو جاتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ شدت حیا کی وجہ سے میں نے ایسا کیا تھا اور یہ میرا پہلی بار حج و عمرہ تھا اور اب اس کو کئی سال ہو گئے ہیں، امید ہے راہنمائی فرمائیں گے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
Flag Counter