Maktaba Wahhabi

315 - 531
کر کے دو رکعتیں پڑھ لے۔ حیض اور نفاس والی عورتیں چونکہ نماز نہیں پڑھ سکتیں اس لیے وہ نماز کے بغیر ہی احرام باندھ لیں، ان کے لیے ان دو رکعتوں کی قضا بھی لازم نہیں۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جب احرام کے بعد حیض یا نفاس شروع ہو جائے سوال: جب احرام کے بعد عورت کا حیض یا نفاس شروع ہو جائے تو کیا اس کے لیے بیت اللہ کا طواف کرنا جائز ہے؟ یا وہ کیا کرے؟ کیا ایسی عورت کے لیے طواف وداع بھی لازم ہے؟ جواب: جب عمرہ کے لیے آمد کے موقع پر نفاس یا حیض شروع ہو جائے تو عورت پاک ہونے تک رک جائے اور جب پاک ہو جائے تو پھر طواف کرے، سعی کرے، بال کاٹ لے، اس سے اس کا عمرہ مکمل ہو جائے گا۔ اور اگر یہ صورت حال عمرہ ادا کرنے کے بعد پیش آئے یا آٹھ تاریخ کو حج کا احرام باندھنے کے بعد پیش آئے تو وہ اعمال حج یعنی وقوف عرفہ و مزدلفہ، رمی جمار اور تلبیہ و ذکر وغیرہ کو تو سر انجام دے اور جب پاک ہو جائے تو پھر حج کے لیے طواف و سعی کرے، والحمدللہ! اور اگر حیض طواف و سعی کے بعد اور طواف وداع سے قبل شروع ہو جائے تو اس صورت میں طواف وداع ساقط ہو جائے گا کیونکہ حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے طواف وداع معاف ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ عمرہ کے احرام کے بعد حائضہ کیا کرے سوال: حج تمتع کرنے والی عورت نے جب احرام باندھا ہو اور پھر بیت اللہ تک پہنچنے سے پہلے ہی حیض شروع ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ کیا عمرہ سے پہلے حج کرے؟ جواب: وہ اپنے عمرہ کے احرام کو باقی رکھے اور اگر نو ذوالحجہ سے پہلے پاک ہو جائے اور اس کے لیے عمرہ کرنا ممکن ہو تو عمرہ کر لے اور پھر حج کا احرام باندھ کر دیگر مناسک حج کی تکمیل کے لیے عرفہ چلی جائے اور اگر وہ عرفہ کے دن پہلے پاک نہ ہو تو وہ حج کو عمرہ پر داخل کر دے اور یہ کہے :’’اے اللہ! میں نے اپنے عمرہ کے ساتھ حج کا احرام باندھ لیا ہے۔‘‘ اس طرح اس کا حج قران ہو جائے گا، یہ لوگوں کے ساتھ وقوف کرے گی، دیگر تمام اعمال کی تکمیل بھی کرے اور اس کا یہ احرام عید کے دن یا اس کے بعد طواف زیارت اور حج و عمرہ کی سعی کے لیے کافی ہو گا اور اس پر حج قران کی قربانی لازم ہو گی جس طرح حج تمتع کرنے والے پر لازم ہوتی ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ جب طواف افاضہ سے قبل حیض شروع ہو جائے سوال: جب طواف افاضہ سے قبل حیض یا نفاس شروع ہو جائے تو کیا عورت کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ مکہ مکرمہ ہی میں رہے حتیٰ کہ پاک ہو جائے اور طواف کرے یا اس کے لیے جدہ وغیرہ کی طرف سفر کرنا جائز ہے اور پھر جب پاک ہو جائے تو
Flag Counter