Maktaba Wahhabi

327 - 531
جواب: حج یا عمرہ کرنے والا جو شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو اس کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے طواف شروع کرے، طواف کی دو رکعتیں تحیۃ المسجد کی جگہ بھی کافی ہوں گی، ہاں البتہ اگر مسجد میں داخل ہوتے وقت طواف سے کوئی شرعی عذر مانع ہو تو پھر پہلے تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑھ لی جائیں اور پھر جب آسانی سے ممکن ہو طواف کر لیا جائے، اسی طرح اگر کوئی شخص مسجد میں اس وقت داخل ہو جب جماعت کھڑی ہو گئی ہو تو وہ پہلے باجماعت نماز ادا کرے اور پھر اس کے بعد طواف کرے۔ واللہ ولی التوفیق۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ کعبہ سے دور ہو کر طواف سوال: مقام (ابراہیم) یا زمزم کے پیچھے سے طواف کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں حتیٰ کہ اگر برآمدہ میں سے طواف کیا جائے تو وہ بھی صحیح ہو گا، لیکن جس قدر کعبہ سے قریب ہو افضل ہے بشرطیکہ گنجائش ہو اور رش نہ ہو۔ اور اگر کعبہ کے قریب ہو کر طواف کرنے میں دشواری ہو تو پھر دور سے طواف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ حرم کی بالائی منزل سے طواف سوال: میں نے گزشتہ سال 1400ھ میں حج کیا تھا اور جب میں ایام تشریق کے دوسرے دن زوال کے فورا بعد مکہ میں واپس آیا تو طواف وداع کے لیے سیدھا کعبہ کی طرف چلا گیا۔ ہمارے خیمے منیٰ کے آخر میں تھے تو وہاں سے پیدل چل کر ہم سیدھے حرم کی طرف چلے گئے اور جب حرم میں پہنچے تو دیکھا تو وہ لوگوں سے اس قدر بھرا ہوا ہے کہ طواف کرنے والے برآمدہ تک پہنچے ہوئے ہیں، یہ ظہر کا وقت تھا، ہم بہت تھکے ہوئے بھی تھے تو میرے دونوں ساتھیوں نے کہا کہ آؤ ہم بالائی منزل سے طواف کر لیں اور اس طرح دھوپ اور رش سے بھی بچ جائیں گے، چنانچہ ہم نے طواف کیا اور اپنے وطن واپس لوٹ گئے اور جب اس سال ہم حج کے لیے آئے اور منیٰ میں ادارات بحوث علمیہ و افتاء و دعوت و ارشاد کے بعض شیوخ سے اس مسئلہ کے بارے میں پوچھا تو بعض نے کہا کہ بے پناہ رش کی وجہ سے جب لوگ برآمدے میں بھی طواف کر رہے تھے تو بالائی منزل میں طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں اور بعض نے کہا کہ یہ جائز نہیں کیونکہ بالائی منزل کعبہ کی سطح سے اونچی ہے۔ امید ہے کہ آپ اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں گے؟ جواب: اگر امر واقع اسی طرح ہے جس طرح سوال میں مذکور ہے تو پھر بالائی منزل میں طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں، آپ کا طواف صحیح ہے۔ وباللّٰه التوفيق وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔
Flag Counter