Maktaba Wahhabi

344 - 531
تعالیٰ کی جناب میں توبہ کریں۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ سعی کی کیفیت، ابتداء اور چکروں کی تعداد سوال: سعی کی کیا صورت ہے؟ سعی کرنے والا کہاں سے آغاز کرے اور سعی کے چکروں کی تعداد کتنی ہے؟ جواب: سعی کو صفا سے شروع کر کے مروہ پر ختم کیا جائے۔ اس کے چکروں کی تعداد سات ہے۔ پہلا چکر صفا سے شروع ہو گا اور آخری مروہ پر ختم ہو گا۔ سعی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے، تسبیحات پڑھی جائیں اور دعا کی جائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا اور مروہ پر قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر تین تین بار ذکر، دعا اور تکبیر کہی جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ سعی شروع کرتے ہوئے کیا پڑھا جائے؟ سوال: کیا سعی کے ہر چکر کے شروع میں یہ پڑھنا جائز ہے: (بسم اللّٰه نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰهُ ورسوله بِهِ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰهِ) یا یہ بدعت ہے؟ جواب: مشروع یہ ہے کہ سعی کے پہلے چکر میں یہ پڑھا جائے: (إِنَّ ٱلصَّفَا وَٱلْمَرْ‌وَةَ مِن شَعَآئِرِ‌ ٱللّٰهِ) (البقرة 2/158) جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا تھا۔ ہمیں ایسی کوئی دلیل معلوم نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ ہر چکر میں یہ پڑھنا مستحب ہے۔ سعی کرنے والے کو چاہیے کہ تمام چکروں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، دعا کرے، تسبیح، تحمید، تہلیل، تکبیر اور استغفار پڑھے، نیز طواف میں بھی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (إِنَّمَا جُعِلَ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ ( وَالسَّعْيُ ) بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَرَمْيُ الْجِمَارِ لِإِقَامَةِ ذِكْرِ اللّٰهِ) (سنن ابي داود‘ المناسك‘ باب في الرمل‘ ح: 1888 ومسند احمد: 6/64‘ 75‘ 139 واللفظ له) ’’بیت اللہ کے طواف، صفا و مروہ کی سعی اور رمی جمار کو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔‘‘ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ سعی کے پانچ چکروں کے بعد واپسی سوال: ایک جماعت سعی کر رہی تھی کہ وہ پانچ چکروں کے بعد ہی مسعی سے نکل گئی اور اپنی رہائش گاہ پر جانے کے بعد اسے باقی دو چکروں کے بارے میں یاد آیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ جواب: یہ لوگ جو پانچ چکروں کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف چلے گئے اور انہیں آخری دو چکروں کے بارے میں یاد نہ رہا تو انہیں چاہیے کہ وہ واپس آ کر دو چکر مکمل کریں اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس مسئلہ میں صحیح بات یہی ہے، کیونکہ راجح
Flag Counter