Maktaba Wahhabi

366 - 531
رمی جمرات جمار کی کنکریاں سوال: جمار کی کنکریاں کہاں سے لی جائیں؟ وہ کیسی ہوں اور انہیں دھونے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: کنکریاں منیٰ سے لی جائیں۔ اگر عید کے دن مزدلفہ سے لے لی جائیں تو پھر بھی کوئی حرج نہیں، کنکریوں کی تعداد سات ہونی چاہیے۔ انہیں دھونے کا حکم نہیں ہے بلکہ انہیں منیٰ یا مزدلفہ یا بقیہ حرم سے کسی بھی جگہ سے لے کر اسی طرح رمی کر دے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ ایام تشریق میں کنکریوں کو منیٰ سے لیا جائے اور ہر روز اکیس کنکریاں لی جائیں اور اگر عجلت میں ہو تو بیالیس کنکریاں، گیارہویں اور بارہویں دن کے لیے درکار ہوں گی اور اگر تین دن ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو پھر کل تریسٹھ کنکریاں مارنا ہوں گی۔ کنکری کا سائز بکری کی متوسط سائز کی مینگنی کے بقدر ہونا چاہیے جو کہ چنے کے دانے سے بڑی ہو اور بندق درخت کے پھل سے چھوٹی ہو جیسا کہ فقہاء نے فرمایا ہے۔ اس کنکری کو حصی الحذف کہا جاتا ہے اور جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا جا چکا ہے کہ کنکری بکری کی مینگنی سے تھوڑی سی چھوٹی ہونی چاہیے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جمروں کے اردگرد کی کنکریوں سے رمی کرنا سوال: کیا حاجی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ جمروں کے اردگرد پڑی ہوئی کنکریوں سے رمی کر لے؟ جواب: ہاں یہ جائز ہے ان کے ساتھ دراصل رمی نہیں ہوئی، ہاں البتہ جو حوض میں کنکریاں ہوں تو انہیں رمی کے لیے بالکل استعمال نہ کیا جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ مستعمل کنکریوں سے رمی کرنا سوال: کہا جاتا ہے کہ مستعمل کنکریوں سے رمی کرنا جائز نہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟ اس کی دلیل ہے؟ جواب: یہ بات صحیح نہیں ہے کیونکہ جن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ مستعمل کنکریوں سے رمی کرنا جائز نہیں ہے، انہوں نے اس کے تین اسباب بیان کئے ہیں (1) مستعمل کنکری، طہارت واجب کے لیے مستعمل پانی کی طرح ہے اور طہارت واجب میں مستعمل پانی طاہر توہوتا ہے لیکن مطہر نہیں۔ (2) یہ کنکری اس غلام کی طرح ہے جسے ایک بار آزاد کر دیا گیا ہو تو اسے دوبارہ کسی کفار وغیرہ کے لیے آزاد نہیں کیا جا سکتا (3) مستعمل کنکری سے رمی کرنے سے یہ لازم آتا ہے کہ تمام حاجی صرف ایک ہی پتھر سے رمی کر لیں اور وہ اس طرح کہ آپ ایک پتھر پھینکیں اور پھر اسے پکڑ کر دوبارہ سہ بارہ حتیٰ کہ سات بار پھینک دیں اور پھر دوسرا حاجی اسی کو پکڑ کر پھینک دے، ان لوگوں نے عدم جواز کی یہ تین علتیں بیان کی ہیں لیکن ان پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ علتیں بے حد علیل (نہایت کمزور) ہیں کیونکہ ان میں سے پہلی علت کے بارے میں ہم
Flag Counter