Maktaba Wahhabi

378 - 531
جواب: جو شخص گیارہویں دن رمی کر کے طواف وداع کے بعد سفر کرے تو اس نے دو واجب ترک کئے ایک بارہویں دن کا رمی جمرات اور دوسرا اس دن کی رات کو منیٰ میں بسر کرنا، لہذا بہت سے اہل علم کے بقول اس پر دو فدیے واجب ہیں، جنہیں مکہ میں ذبح کر کے وہاں کے فقراء میں تقسیم کر دیا جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے ایام تشریق کے آخر۔۔۔۔ سوال: جب کوئی حاجی بیماری یا بڑھاپے یا بھیڑ کے خوف کی وجہ سے رمی کو آخری یوم تشریق تک مؤخر کر دے تو کیا وہ ایک ہی موقف میں جمرہ عقبہ اور دیگر جمرات کو رمی کر سکتا ہے یا اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر دن کی الگ الگ رمی کرے یعنی پہلے پہلے دن کی رمی کرے، پھر از سر نو دوسرے دن کی رمی کرے پھر اسی طرح از سر نو تیسرے دن کی رمی کرے خواہ اس میں اسے کتنی ہی مشقت کیوں نہ ہو؟ جواب: پہلے جمرہ عقبہ کو رمی کرے، پھر گیارہویں دن کے جمرات، پھر بارہویں دن کے جمرات اور پھر تیرہویں دن کے جمرات کو رمی کرے بشرطیکہ اسے جلدی نہ ہو، سنت یہ ہے کہ حتیٰ المقدور ہر دن کی رمی کو بروقت کیا جائے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ شرعی عذر کی وجہ سے وکالت جائز ہے سوال: شدت ازدحام کی وجہ سے میری والدہ اور دونوں بہنوں نے رمی جمرات کے لیے مجھے اپنا وکیل مقرر کر دیا تو کیا یہ صحیح ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللّٰه خیر الجزاء جواب: اگر وہ شدت ازدحام یا بیماری یا کسی اور شرعی عذر کی وجہ سے عاجز ہوں تو پھر ان کا رمی کے لیے آپ کو وکیل مقرر کرنا صحیح ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ فدیہ ممنوع فعل کا فدیہ، اس کی اقسام اور تکرار سوال: حج میں فدیہ کیا ہے؟ اس کی اقسام کیا ہیں؟ اور اگر ایک ہی طرح کے ممنوع فعل کا بار بار ارتکاب ہو تو پھر اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: ممنوعات احرام میں سے کسی ممنوع فعل کے ارتکاب کی وجہ سے فدیہ کی کئی قسمیں ہیں: (1)اختیار ہے کہ ایک بکری ذبح کر دے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے یا تین دن کے روزے رکھ لے۔ یہ فدیہ اس صورت میں ہے جب بالوں کو مونڈ دے خواہ تین بال ہوں یا ناخن کاٹ دے یا سلا ہوا کپڑا پہن لے یا خوشبو استعمال کر لے یا سر کو ڈھانپ لے۔ (2) شکار کی صورت میں اختیار ہےکہ اسی طرح کا کوئی چوپایہ جانور ذبح کرے یا اس کی قیمت کا اندازہ کر کے اس کے بقدر کھانا صدقہ کر دے یا اندازہ کر کے ایک مد کھانے کے عوض ایک دن کا روزہ رکھ لے۔
Flag Counter