Maktaba Wahhabi

383 - 531
(فَإِنْ أُحْصِرْ‌تُمْ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ‌ مِنَ ٱلْهَدْىِ) (البقرة 2/196) ’’اور اگر تم (راستے میں) روک دئیے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کر دو۔)‘‘ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے کچھ ذکر نہیں فرمایا، لیکن یاد رہے کہ اس عمرہ کو عمرۃ القضاء اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ قضاء معاہدہ کے معنی میں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر قریش سے معاہدہ فرمایا تھا یہ قضاء استدراک مافات کے معنی میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ جسے عرفات کے راستے میں کوئی حادثہ پیش آ جائے۔۔۔ سوال: میں سات تاریخ کو بیت اللہ شریف میں آیا، عمرہ ادا کیا اور پھر منیٰ روانہ ہو گیا، منیٰ میں پانچ فرض نمازیں ادا کیں اور پھر عرفات روانہ ہو گیا لیکن عرفات کے راستہ میں گاڑی الٹ گئی، ہم زخمی ہو گئے اور ساتھیوں میں سے ایک جو میری والدہ کی طرف سے حج ادا کر رہا تھا، اس حادثہ میں فوت ہو گیا جس کی وجہ سے میں نو ذوالحجہ کی رات حادثہ کی جگہ سے واپس آ گیا تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ جواب: جب آپ نے حج کا احرام باندھا تو واجب یہ تھا کہ آپ اس احرام کو بدستور باقی رکھتے حتیٰ کہ سارے مناسک حج ادا کر لیتے۔ اس حادثہ کی وجہ سے آپ کو احرام ترک نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس حادثہ میں محفوظ رکھا تو یہ حادثہ ترک حج کے لیے عذر نہیں تھا۔ آپ چونکہ وقوف عرفہ، چواف وداع اور دیگر مناسک کی تکمیل سے قبل واپس چلے گئے، لہذا آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرنا چاہیے، نیز ایک ایسا جانور جس کی قربانی ہو سکتی ہو، ذبح کر کے فقرائے حرم میں تقسیم کر دینا چاہیے جس میں سے نہ آپ خود کچھ کھائیں اور نہ کسی غنی رشتہ دار کو ہدیہ دیں اور آئندہ سال ان شاءاللہ حج کریں۔ وباللّٰه التوفيق‘ وصلي اللّٰه علي محمد وآله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ احکام ہدی اہل مکہ کے لیے ہدی نہیں ہے سوال: اہل مکہ میں سے جو شخص صرف حج کا احرام باندھے کیا اس پر ہدی واجب ہے؟ کیا ان کے لیے حج تمتع صحیح ہے یا قران؟ امید ہے دلیل کے ساتھ وضاحت فرمائیں گے۔ جواب: اہل مکہ اور دیگر سب لوگوں کے لیے بھی حج تمتع اور قران صحیح ہے لیکن اہل مکہ پر ہدی واجب نہیں ہے بلکہ ہدی تو ان لوگوں پر واجب ہے جو دوسرے علاقوں سے تمتع یا قران کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ میں آئیں کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلْعُمْرَ‌ةِ إِلَى ٱلْحَجِّ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ‌ مِنَ ٱلْهَدْىِ ۚ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَـٰثَةِ أَيَّامٍ فِى ٱلْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَ‌جَعْتُمْ ۗ تِلْكَ
Flag Counter