Maktaba Wahhabi

388 - 531
آ گیا، یہاں واپسی کے بعد بیماری اور کمزوری میں مزید اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے سینی ٹوریم جانا پڑا جہاں میرا مکمل معائنہ اور علاج ہوا بہرحال اس بیماری کی وجہ سے میں روزے نہ رکھ سکا۔ اب سوال یہ ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد کیا روزے رکھنا میرے لیے مفید ہو سکتا ہے یا اب مجھے کیا کرنا چاہیے کہ یاد رہے میری نیت ہدی کی تھی لیکن اللہ کی قضا و قدر سے مذکورہ حالات پیدا ہو گئے کہ میں ہدی نہ کر سکا، لہذا فتویٰ عطا فرمائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ آپ کو دین اسلام کی نصرت واعانت کی مزید توفیق عطا فرمائے؟ جواب: جب امر واقع اسی طرح ہے جیسے آپ نے ذکر کیا کہ آپ نے حج اور عمرہ کے قران کا احرام باندھا تھا، جنہیں آپ نے ادا بھی کیا لیکن آپ کی ر قم گم ہو گئی جس کی وجہ سے آپ کا ہدی کا جانور نہ خرید سکے، لہذا آپ کو ایام حج میں تین اور اپنے گھر واپس آ کر سات روزے رکھنے تھے لیکن ریاض واپسی تک بیماری کی وجہ سے آپ روزے بھی نہ رکھ سکے لہذا آپ جب صحت یاب ہوں تو ریاض میں یا جہاں بھی آپ مقیم ہوں دس روزے رکھ لیں، اس کے علاوہ آپ پر کچھ لازم نہیں ہے۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ تمتع کی ہدی کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟ سوال: حج تمتع کی ہدی ذبح کرنے کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟ کیا اس وقت کی تحدید میں آراء مختلف ہیں؟ جواب: ہدی ذبح کرنے کا وقت تیرہ ذوالحج کے غروب آفتاب کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے اور یہ وقت شروع تب ہوتا ہے جب عید کے دن ایک نیزہ کے بقدر سورج بلند ہونے کے بعد نماز عید کی ادائیگی کے برابر گزر جائے۔ اس وقت کی ابتداء اور انتہاء کے بارے میں اختلاف بھی ہے لیکن راجح یہی بات ہے جو ہم نے ذکر کی ہے۔ واللہ اعلم۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ حج تمتع اور قران کی ہدی ذبح کرنے کا وقت اور جگہ، اس کی قیمت صدقہ کرنے کا حکم گوشت کے سلسلہ میں مشکلات کا حل الحمدللّٰه وحده والصلوٰة والسلام علي من لا نبي بعده‘ و بعد جیسا کہ مجلس کبار علماء کے ساتویں اجلاس میں یہ طے ہوا جو کہ شعبان 1395ھ کے نصف اول میں طائف میں منعقد ہوا تھا کہ آٹھویں اجلاس کے ایجنڈا میں حج تمتع اور قران کی ہدی کے مسئلہ کو بھی شامل کر لیا جائے، چنانچہ آٹھویں اجلاس میں جو کہ ربیع الثانی 1392ھ میں ریاض میں منعقد ہوا، اس تحقیقی بحث کا جائزہ لیا گیا جسے بحوث علمیہ و افتاء کی مستقل کمیٹی نے تیار کیا اور اس میں درج ذیل مسائل پر روشنی ڈالی گئی کہ ہدی کے ذبح کرنے کا وقت اور جگہ کون سی ہے؟ کیا جانور ذبح کرنے کے بجائے
Flag Counter