Maktaba Wahhabi

418 - 531
لیکن اگر کوئی شخص ایسا کرے تو اس سے قربانی باطل نہ ہو گی اور نہ اس پر کوئی فدیہ ہو گا، ہاں البتہ وہ ایسا کرنے سے خطا کار ضرور ہے لیکن اس کی وجہ سے قربانی ترک نہیں کرنی چاہیے۔ واللہ الموفق۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ قربانی کے ارادے کے باوجود بال کٹوا دئیے سوال: اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے اپنے لیے قربانی کا ارادہ کیا تھا لیکن پھر اس نے عشرہ ذوالحجہ میں ناپسندیدگی کے باوجود بال یا ناخن کاٹ دئیے؟ جواب: جس شخص کے پاس جانور ہو، وہ اسے قربان کرنا چاہتا ہو اور ذوالحجہ کا مہینہ شروع ہو جائے تو اس کے لیے قربانی کرنے تک بال یا ناخن کاٹنا جائز نہیں کیونکہ ’’صحیح مسلم‘‘ میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی یہ حدیث موجود ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ كَانَ لَهُ ذِبْحٌ يَذْبَحُهُ، فَإِذَا أَهَلَّ هِلَالُ ذِي الْحِجَّةِ فَلَا يَأْخُذْ مِنْ شَعْرِهِ، وَلَا مِنْ أَظْفَارِهِ حَتَّى يُضَحِّيَ) (صحيح مسلم‘ الاضاحي‘ باب نهي من دخل عليه عشر ذي الحجة...الخ‘ ح: 1977) ’’جس شخص کے پاس ذبح کرنے کے لیے جانور موجود ہو تو وہ ذوالحجہ کا چاند طلوع ہونے سے لے کر قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہ کاٹے۔‘‘ اگر کوئی شخص اس حکم کی مخالفت کرتے ہوئے بال یا ناخن کاٹ لےتو وہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے لیکن اس پر کوئی فدیہ وغیرہ نہیں ہے خواہ اس نے جان بوجھ کر ہی ایسا کیا ہو۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ افضل قربانی سوال: کیا مینڈھے کی قربانی افضل ہے یا گائے کی؟ جواب: سب سے افضل قربانی اونٹ کی ہے، پھر گائے کی، پھر بکری کی، پھر اونٹ اور گائے میں اشتراک کیونکہ جمعہ کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: (مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ، فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً) (صحيح البخاري‘ الجمة‘ باب فضل الجمعة‘ ح: 881 وصحيح مسلم‘ الجمعة‘ باب الطيب والسواك يوم الجمعة‘ ح: 850) ’’جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح (اہتمام سے) غسل کر کے پھر پہلی گھڑی میں آئے اس نے گویا
Flag Counter