Maktaba Wahhabi

423 - 531
قربانی کا گوشت کافر کو ہدیہ کرنا سوال: کیا قربانی کرنے والے کے لیے یہ جائز ہے کہ کسی کافر کو قربانی کا گوشت تحفہ میں دے؟ جواب: مستحب یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کر لیے جائیں (1)قربانی کرنے والے کے لیے (2) دوست و احباب کے لیے اور (3) مسکینوں کے لیے،فقر،قرابت،پڑوس یا تالیف قلب کے لیے کافر کو بھی قربانی کا گوشت دینا جائز ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ عقیقہ اور احکام مولود مولود کے عقیقہ کا حکم سوال: مولود کے عقیقہ کے کیا معنی ہیں؟ کیا یہ فرض ہے یا سنت؟ جواب: مولود کے عقیقہ سے مراد وہ ذبیحہ ہے جسے بچے کی پیدائش کے دن ساتویں دن تقرب الہٰی کے حصول اور اولاد جیسی نعمت کے ملنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر کے طور پر ذبح کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں اہل علم میں یہ اختلاف ہے کہ یہ سنت ہے یا واجب! اکثر اہل علم نے اسے سنت مؤکدہ قرار دیا ہے حتیٰ کہ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ قرض لے کر عقیقہ کیا جائے، یعنی جس کے پاس مال نہیں تو وہ قرض لے کر عقیقہ کرے اللہ تعالیٰ اسے اس کا بدل عطا فرما دے گا کیونکہ وہ ایک سنت کو زندہ کرتا ہے۔ آپ نے جو یہ فرمایا ہے کہ قرض لے لے تو یاد رہے کہ اس سے وہ شخص مراد ہے جسے مستقبل میں قرض ادا کرنے کی امید ہو اور جسے امید نہ ہو تو وہ قرض نہ لے، بہرحال امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ یہ سنت مؤکدہ ہے اور آپ کی یہ بات درست ہے۔ لہذا بچے کی طرف سے دو اور بچی کی طرف سے ایک جانور (بکرا) پیدائش کے ساتویں دن بطورعقیقہ ذبح کیا جائے اور اسے خود بھی کھائے، دوستوں اور عزیزوں کو تحفہ بھی دے اور صدقہ بھی کرے اور اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ اسے پکا کر صدقہ بھی کیا جائے اور رشتہ داروں اور پڑوسیوں وغیرہ کو کھانے کی دعوت پر مدعو بھی کیا جائے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ حکم و احکام عقیقہ سوال: بچے اور بچی کی طرف سے بطور عقیقہ جانور ذبح کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا بچے کی طرف سے دو بکرے ذبح کرنا واجب ہے؟ اگر بچے کی پیدائش کو طویل عرصہ ہو گیا اور ایک جانور ذبح کر دیا جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر دادا پوتے کی طرف سے عقیقہ کر دے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ جانور خریدنے میں مدد کر سکتا ہے؟ دعوت عقیقہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس دعوت میں کن امور کو ملحوظ رکھنا واجب ہے؟
Flag Counter