Maktaba Wahhabi

445 - 531
اس کے لیے گاڑی خریدنے سے پہلے ہی نفع سمیت بیع طے کر لیتے ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: اگر بائع گاڑی کو اس کا مالک بننے، اسے اپنے نام کرانے اور اپنے قبضہ میں لینے کے بعد خریدار کو فروخت کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں جبکہ اس سے پہلے فروخت کرنا جائز نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکیم بن حزام سے فرمایا تھا: (لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ) (مسند احمد: 3/402 وسنن ابي داود‘ البيوع‘ باب في الرجل یبيع ما ليس عنده‘ ح: 3503) ’’اسے نہ بیچو جو تمہارے پاس موجود ہی نہ ہو۔‘‘ نیز آپ نے فرمایا ہے: (لا يحل سلف و بيع‘ وَلَا بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ) (سنن ابي داود‘ البيوع‘ باب في الرجل یبيع‘ ماليس عنده‘ ح: 3504) ’’ سلف اور بیع حلال نہیں ہے اور نہ یہ حلال ہے کہ وہ چیز بیچو جو تمہارے پاس موجود ہی نہ ہو۔‘‘ یہ دونوں صحیح حدیثیں ہیں ان کے مطابق عمل کرنا اور ان کی مخالفت سے اجتناب کرنا واجب ہے۔ واللہ ولی التوفیق۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ قسطوں میں فروخت کرنا سوال: کیا قرض حرام یا نہیں؟ اس سوال کا پس منظر یہ ہے کہ بعض لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ وہ تقریبا سولہ ہزار میں ایک گاڑی خرید کر کسی دوسرے شخص کو قریبا چوبیس ہزار میں ایک سال کے قرض پر یا ماہانہ قسطوں کی صورت میں فروخت کر دیتے ہیں، کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا نہیں؟ گاڑی کے مالک نے اس صورت میں جو زیادہ قیمت وصول کی ہے کیا یہ حلال ہے؟ جواب: آدمی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ بوقت ضرورت گاڑی یا کوئی اور چیز قرض پر لے لے اور اسے نقد قیمت سے زیادہ پر خریدے۔ یہ زائد قیمت مدت کے مقابل ہو گی لیکن عقد بیع اس وقت تک جائز نہیں جب تک گاڑی بائع کے قبضہ میں نہ ہو اور اسے وہ اپنی جگہ سے آگے نہ بھیجے، قبضہ اور ملکیت کے بعد وہ مشتری سے کہہ سکتا ہے کہ یہ گاڑی میں نے خریدی تھی (اور اب تمہیں فروخت کرتا ہوں)، لیکن مقروض کی ضرورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نقصان پہنچانا اور اس سے بہت زیادہ قیمت لے لینا جائز نہیں ہے، بلکہ مالدار کو چاہیے کہ نرمی سے کام لے، تھوڑا نفع لے، کڑی شرطیں نہ لگائے اور قرض کی واپسی کے لیے بہت سختی نہ کرے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ یہ حیلہ ہے سوال: میں ایک گاڑی خریدنا چاہتا تھا، گاڑیوں کے شو روم میں گیا، اور وہ گاڑی دیکھی جو میں (خریدنا) چاہتا تھا اور پھر ایک ایسے شخص کے پاس گیا جس سے میری جان پہچان تھی اور وہ قسطوں پر گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے۔ میں
Flag Counter