Maktaba Wahhabi

452 - 531
جواب: ایسی مشترکہ جاگیر میں سے جس کے حدود، پیمائش اور موقع و محل معروف ہو اپنے حصہ کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں جب کہ اس حصہ کی نسبت بھی معلوم ہو کہ یہ چوتھا ، آٹھواں یا چالیسواں حصہ وغیرہ ہے، تو اس حصہ کے بطور بیع، شراء، ہبہ، وراثت اور رہن وغیرہ کے لین دین میں کوئی حرج نہیں۔ آدمی کو شرعی طور پر تصرف کے جو حقوق حاصل ہیں، وہ سب یہاں استعمال کر سکتا ہے کیونکہ شرعی طور پر کوئی امر اس سے مانع نہیں ہے۔ وصلي اللّٰه علي محمدوعلي آله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ کھجور کے درختوں پر پھل کی بیع سوال: کچھ لوگ کھجور کے درختوں پر پھل کو معین قیمت کے ساتھ اس وقت خریدتے ہیں جبکہ وہ پکنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل ابھی تک درختوں ہی پر ہوتا ہے تو وہ نفع لے کر آگے بیچ دیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟ جواب: یہ بیع جائز ہے کیونکہ یہ کتاب و سنت سے بیع کے دلائل کے عموم میں داخل ہے اور ہمیں کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جو اسے اس عموم سے خارج کرتی ہو۔ اور اس لیے بھی کہ یہ ’’ مقبوض بالتخليه ‘‘ (بائع کا مشتری کو مبیع میں تصرف کا اختیار دینا ) ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ محنت کی وجہ سے قیمت میں اضافہ سوال: کیا یہ جائز ہے کہ میں جب دور سے سامان خرید کر لاؤں تو اسے اپنے پاس منتقل کرنے اور محنت کرنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں تھوڑا سا اضافہ کر کے بیچوں یا یہ اضافہ سود شمار ہو گا؟ جواب: ان شاءاللہ اس میں کوئی حرج نہیں جب آپ سامان خریدیں، اس کی قیمت ادا کر دیں اور دوسرے شہر اسے منتقل کر کے نفع کے ساتھ بیچیں کہ آپ نے کام کیا ہے، اسے اپنے شہر منتقل کیا ہے اور اس پر اپنی رقم خرچ کی ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح تمام لوگ اپنے خریدے ہوئے سامان کو نفع پر بیچتے ہیں، لیکن اگر آپ نے سامان کو اپنے کسی ایسے دوست کے لیے خریدا ہو جس نے آپ کو وکیل بنایا ہو۔ اس نے خریدنے کے لیے آپ کو رقم دی ہو اور آپ نےاس کے لیے خریدا ہو تو پھر اصل رقم اور حمل و نقل کی اجرت کے سوا اس سے زیادہ رقم نہ لیں۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ مسلمانوں کو اپنی شرطوں کا پاس کرنا چاہیے سوال: میں ایسے صوفے بنانے کی صنعت سے وابستہ ہوں، جن کی لکڑی کی چھیلن کے ساتھ بھرا جاتا ہے اور جب میں انہیں بیچتا ہوں تو خریدار کو سمجھا دیتا ہوں کہ انہیں چھیلن کے ساتھ بھرا گیا ہے تو کیا یہ کاروبار جائز ہے؟ جواب: جب آپ خریدار کو یہ بتا دیتے ہیں کہ صوفوں کو چھیلن کے ساتھ بھرا گیا ہے اور چھیلن کی یہ قسم اس طرح نمایاں
Flag Counter