Maktaba Wahhabi

468 - 531
(إِنَّ الْمَلائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ) (صحيح البخاري‘ بدء الخلق‘ باب اذا قال احدكم آمين والملائكة ...الخ‘ حديث: 3224) ’’جس گھر میں تصویر ہو اس میں اللہ کی رحمت کے فرشتے داخل ہی نہیں ہوتے۔‘‘ لہذا مسلمانوں کے لیے واجب ہے کہ وہ تصویروں والے زیور کے استعمال اور اس کی بیع و شراء سے اجتناب کریں۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ سونے کی بیع میں چیک کی صورت میں ادائیگی سوال: سونے کی بیع میں چیک کی صورت میں قیمت ادا کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ بوقت بیع چیک کیش ہو سکتا ہو، سونا خریدنے والے بعض لوگ چیک کے ساتھ اس لیے معاملہ کرتے ہیں کہ رقوم اپنے پاس رکھنے کی صورت میں جانی اور مالی نقصان کا خطرہ ہوتا ہے؟ جواب: سونے یا چاندی کی بیع میں چیک کے ساتھ معاملہ جائز نہیں کیونکہ چیک لینے کے یہ معنی نہیں کہ بائع نے قیمت کو قبضہ میں لے لیا ہے، یہ تو صرف ایک دستاویز ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ چیک گم ہونے کی صورت میں چیک دینے والے سے قیمت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے اور اگر یہ قیمت ہی ہوتی تو ضائع ہونے کی صورت میں اس کا دوبارہ مطالبہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی درہموں کے ساتھ سونا خریدے اور بائع اس سے درہم وصول کرے اور انہیں اپنے گھر لے جائے اور وہ اس سے ضائع ہو جائیں تو وہ مشتری سے دوبارہ ان کا مطالبہ نہیں کر سکتا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ چیک وصول کرنا قیمت قبضہ میں لینے کے مترادف نہیں ہے اور جب یہ قیمت قبضہ میں لینا نہیں ہے تو پھر یہ بیع بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ سونے اور چاندی کی بیع کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم یہ دیا ہے کہ یہ دست بدست ہو۔[1]ہاں البتہ چیک بینک کی طرف سے تصدیق شدہ ہو اور بائع بینک میں جا کر یہ کہے کہ ان پیسوں کو اپنے پاس ہی میری ودیعت (امانت) رہنے دو تو پھر اس صورت میں اس کی اجازت ہے۔ واللہ اعلم۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ کچھ قیمت ادا کر کے سونا رکھوا دینا سوال: سونا محفوظ رکھوا دینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یعنی خریدار کچھ قیمت ادا کر کے تاجر سے کہے کہ یہ سونا میرے لیے رکھ دو میں مکمل قیمت ادا کر کے اسے لے لوں گا؟ جواب: یہ جائز نہیں کیونکہ جب وہ اسے بیچے تو بیع کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کی ملکیت کو بائع سے مشتری کی طرف منتقل کر دے اور یہ حرام ہے، ناجائز ہے کیونکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کی مکمل قیمت اپنے قبضہ میں لے اور پھر اس کے بعد مشتری چاہیے تو اسی کے پاس رہنے دے اور اگر چاہے تو لے جائے ہاں البتہ اگر وہ بائع سے اس کا بھاؤ معلوم کر لے اور بیع نہ کرے بلکہ جا کر باقی قیمت بھی لے آئے اور پھر عقد بیع مکمل کر کے اسے اپنے قبضہ میں لے لے تو یہ جائز ہے
Flag Counter