Maktaba Wahhabi

484 - 531
مردہ جانور کی بیع سوال: کیا کسی انسان کے لیے مردہ جانور کو بیچنا اور اس کی قیمت وصول کرنا جائز ہے؟ جواب: مردہ جانور حرام ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: (حُرِّ‌مَتْ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةُ) (المائده 5/3) ’’تم پر مرا ہوا (مردار) جانور حرام کر دیا گیا ہے۔‘‘ اور جب یہ حرام ہے تو اس کی خریدوفروخت اور اس کی قیمت بھی حرام ہے۔ کسی بھی انسان کے لیے اس کا کھانا حرام ہے سوائے اس کے کہ حالت اضطرار ہو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ میں حرام اشیاء کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے: (فَمَنِ ٱضْطُرَّ‌ فِى مَخْمَصَةٍ غَيْرَ‌ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ ٱللّٰهَ غَفُورٌ‌ۭ رَّ‌حِيمٌ ﴿٣﴾) (المائده 5/3) ’’ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ لیکن اس سے ٹڈی اور مچھلی مستثنیٰ ہیں کہ ان کی بیع میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مچھلی اور ٹڈی کو حلال قررا دیا ہے خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ ٱلْبَحْرِ‌ وَطَعَامُهُۥ مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَ‌ةِ) (المائده 5/96) ’’تمہارے لیے دریا (کی چیزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے۔ (یعنی) تمہارے اور مسافروں کے فائدہ کے لیے۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا ہے: (هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ) (سنن ابي داود‘ الطهارة‘ باب الوضوء بما البحر‘ ح: 83 و جامع الترمذي‘ ح: 69 وسنن النسائي‘ ح: 59 وسنن ابن ماجه‘ ح: 386) ’’اس کا پانی پاک اور اس کا مردہ جانور حلال ہے۔‘‘ نیز آپ نے یہ بھی فرمایا ہے:(أُحِلَّتْ لَنا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ، فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ: فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَأَمَّا الدَّمَانِ: فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ ) (سنن ابن ماجه‘ الاطمعة‘ باب الكبد والطحال‘ ح: 3314 ومسند احمد: 2/97) ’’ہمارے لیے دو مردے اور دو خون حلال کر دئیے گئے ہیں، مُردوں سے مراد مچھلی اور ٹڈی اور خونوں سے مراد جگر اور تلی ہے۔‘‘ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ خون کی تجارت سوال: خون کی بیع کے بارے میں کیا حکم ہے نیز کیا خون کی قیمت وصول کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ جواب: خون ناپاک ہے۔ اس کا استعمال علاج یا کسی اور مقصد کے لیے جائز نہیں ہے خواہ اسے منہ کے ذریعہ استعمال کیا جائے یا شریانوں کے ذریعہ یا کسی اور طریقہ سے کیونکہ ان احادیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے جن میں حرام اور ناپاک اشیاء کو
Flag Counter