Maktaba Wahhabi

536 - 531
۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ بیع قرض جائز نہیں مگر۔۔۔ سوال: میرے ایک دینی بھائی (حسن۔ م ) نے مجھے دو ہزار تونسی دینار قرض دئیے اور اس سلسلہ میں ہم نے جو تحریر لکھی اس میں اس رقم کو جرمن کرنسی میں لکھا۔ قرض کی مدت۔۔۔ایک سال۔۔۔گزرنے کے بعد جرمن کرنسی کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے مجھے قرض لی ہوئی رقم سے تین سو دینار زیادہ دینا پڑے، تو کیا مجھے قرض دینے والے کے لیے یہ زیادہ رقم لینا جائز ہے یا یہ سود شمار ہو گا؟ خصوصا جب کہ قرض دہندہ کی خواہش یہی ہے کہ اسے جرمن کرنسی میں قرض ادا کیا جائے تاکہ وہ جرمن سے گاڑی خرید سکے؟ جواب: قرض دہندہ (حسن۔ م) کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس رقم جو اس نے قرض دی ہے یعنی دو ہزار تونسی دینار سے زیادہ وصول کرے، ہاں البتہ اگر آپ اجازت دے دیں تو پھر کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (إِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً) (صحيح مسلم‘ المساقاة‘ باب جواز اقتراض الحيوان...الخ‘ ح: 1600) ’’بے شک بہترین لوگ وہ ہیں جو قرض ادا کرنے میں اچھے ہوں۔‘‘ صحیح بخاری میں یہ روایت ان الفاظ سے ہے: (إِنَّ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً) (صحيح البخاري‘ الاستقراض‘ باب هل يعطي اكبر من سنه‘ ح: 2392) ’’ اچھے لوگوں میں سے وہ بھی ہیں جو قرض ادا کرنے میں اچھے ہوں۔‘‘ مذکورہ معاہدہ پر عمل نہیں ہو گا اور نہ اس سے کچھ لازم آتا ہے کیونکہ یہ ایک غیر شرعی معاہدہ ہے۔ نصوص شرعیہ سے یہ ثابت ہے کہ قرض کی بیع جائز نہیں الا یہ کہ قرض ادا کرتے وقت اتنی رقم ہی ادا کی جائے جتنی کہ بطور قرض لی گئی تھی۔ ہاں البتہ اگر مقروض ازراہ احسان کچھ زائد ادا کرنا چاہے تو وہ ادا کر سکتا ہے جیسا کہ مذکورہ بالا صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ دوسری کرنسی میں قرض کا ادا کرنا سوال: مجھ سے قاہرہ میں مقیم میرے ایک رشتہ دار نے 2500 مصری گنی قرض طلب کیا تو میں نے اسے دو ہزار ڈالر بھیج دئیے جن سے اسے 2490 مصری گنیاں مل گئیں، اب وہ قرض مجھے واپس لوٹانا چاہتا ہے، یاد رہے ہم نے آپس میں یہ طے نہیں کیا تھا کہ وہ کب اور کس کرنسی میں قرض واپس کرے گا۔ سوال یہ ہے میں اس سے 2490 مصری گنیاں لے لوں جو اب 1800 امریکی ڈالر کے مساوی ہیں (یہ ڈالر ان سے کم ہیں جو میں نے دئیے تھے) یا میں اس سے دو ہزار ڈالر ہی لوں اور یہ ڈالر خریدنے کے لیے اسے 2800 مصری گنیاں ادا کرنا ہوں گی جو کہ تین سو کے قریب اس رقم سے زیادہ ہوں گی جو اسے اس وقت حاصل ہوتی تھی؟
Flag Counter