Maktaba Wahhabi

62 - 531
تقویٰ کے کاموں میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ تعاون کر سکے اور اس سے مسلمانوں کی آبادی میں بھی اضافہ ہو۔ ہاں البتہ اگر کوئی مسلمان کسی غیر اسلامی ملک میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے مقیم ہو اور اسے اس بات کی صلاحیت و قدرت بھی حاصل ہو، کافروں پر اثر انداز ہو سکتا ہو اور ان کا اثر قبول نہ کرتا ہو تو اس کے لیے کافر ملک میں سکونت اختیار کرنا جائز ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص مجبور و مضطر ہو تو وہ بھی رہ سکتا ہے، لیکن ان مسلمانوں کو چاہیے کہ باہم تعاون اور نصرت و حمایت سے اپنے لیے ایک الگ قبرستان بنائیں جس میں مسلمان مردوں کو دفن کیا جا سکے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا سوال: ایک مسلمان نے ایک کافر لڑکے کو اپنا متبنی بنایا تھا لیکن وہ بالغ ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گیا تو کیا اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے؟ جواب: کسی کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں خواہ وہ کسی مسلمان کا متبنی ہو یا نہ ہو اور خواہ وہ بالغ ہو یا نہ ہو۔ ہاں البتہ اگر کوئی ایسی بات مل جائے جو اس کے اسلام پر دلالت کرتی ہو تو پھر اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے۔ یاد رہے اسلام میں متبنی (لے پالک) بنانا حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (ٱدْعُوهُمْ لِءَابَآئِهِمْ)(الاحزاب33/5) ’’(مومنو!) ان (لے پالکوں) کو ان کے (اصلی) باپوں (کے نام) سے پکارا کرو۔‘‘ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ قبروں پر سبز شاخیں رکھنا سوال: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور عذاب بھی کسی ایسے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا کہ (دنیا میں) اس سے بچنا ان کے لیے مشکل اور دشوار تھا، ان میں سے ایک پیشاب سے پرہیز نہیں کرتا تھا اور دوسرا غیبت کرتا تھا۔ پھر آپ نے ایک ترو تازہ ٹہنی لی اور اسے دو حصوں میں کاٹ کر ہر قبر پر ایک ایک حصہ گاڑ دیا تو صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: (لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا) (صحيح البخاري‘ الجنائز‘ باب الجريدة علي القبر‘ ح: 1361) ’’ہو سکتا ہے کہ جب تک یہ خشک نہ ہوں، اللہ تعالیٰ ان سے عذاب میں تخفیف کر دے۔‘‘ سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے ہوئے کیا ہمارے لیے بھی ایسا کرنا صحیح ہے؟ کیا کھجور کی ٹہنی (چھڑی) پر قیاس کرتے ہوئے دیگر ترو تازہ اور سر سبز و شاداب چیزوں کو بھی قبر پر رکھنا جائز ہے؟ کیا یہ جائز ہے کہ قبر پر کوئی درخت لگایا دیا جائے تاکہ وہ ہمیشہ ہی سر سبز رہے اور اس سے یہ مقصد حاصل ہوتا رہے؟
Flag Counter