Maktaba Wahhabi

86 - 531
علي صلح جور...الخ‘ ح: 2697) ’’جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی نئی بات ایجاد کی جو دین میں سے نہ ہو تو وہ مردود ہے۔‘‘ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ دفن کے بعد قبر پر قرآن خوانی سوال: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر قرآن خوانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور مُردوں پر رحمت کے لیے ہم جو اپنے گھروں میں لوگوں کو اجرت دے کر پڑھاتے ہیں، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: اہل علم کا راجح قول یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر قرآن خوانی بدعت ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اس کا کوئی رواج نہ تھا۔ آپ نے اس کا حکم دیا نہ خود ایسا کیا بلکہ زیادہ سے زیادہ جو ثابت ہے وہ یہ کہ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام دفن کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہو کر فرماتے: (اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ، وَسَلُوا لَهُ التَّثْبِيتَ، فَإِنَّهُ الآنَ يُسْأَلُ) (سنن ابي داود‘ الجنائز‘ باب الاستغفار عند القبر... الخ‘ ح: 3221) "اپنے بھائی کے لیے مغفرت اور ثابت قدمی کی دعا کرو، کیونکہ اب اس سے سوال پوچھے جائیں گے۔‘‘ اگر قبر کے پاس قرآن خوانی حکم شریعت ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ضرور اس کا حکم دیتے تاکہ امت کو یہ حکم شریعت معلوم ہو جاتا۔ اسی طرح کسی میت کی روح کے ایصال ثواب کے لیے گھروں میں جمع ہو کر قرآن خوانی کی بھی کوئی دلیل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلف صالح رحمۃ اللہ علیہ بھی ایسا نہیں کیا کرتے تھ۔ مسلمان کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو صبر کرے، اللہ تعالیٰ سے اجروثواب کی امید رکھے اور زبان سے وہ کلمات کہے جو صبر کرنے والوں کا شعار ہے یعنی یہ کہے: (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللّٰهُمَّ أْجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا) (صحيح مسلم‘ الجنائز‘ باب ما يقال عند المصيبة؟‘ ح: 918) ’’بے شک ہم سب اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور ہم سب اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! میری اس مصیبت کا مجھے اجر دے اور اس کے عوض مجھے بہتر بدل عطا فرما۔‘‘ اہل میت کے ہاں اجتماع کرنا، قرآن خوانی کرنا، کھانے تیار کرنا اور اس طرح کے دیگر تمام امور بدعت ہیں۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ ماتم کرنے کے بارے میں حکم شریعت سوال: میت دفن کرنے کے تین دن بعد تک اجتماع کرنا اور قرآن خوانی کرنا، جسے ماتم کہا جاتا ہے، اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ جواب: میت کے گھر میں کھانے پینے یا قرآن خوانی کے لیے جمع ہونا بدعت ہے، اسی طرح جمع ہو کر اجتماعی طور پر دعا کرنا
Flag Counter