Maktaba Wahhabi

94 - 531
(أَنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ) (صحيح البخاري‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم يعذب الميت...الخ‘ ح: 1286 وصحيح مسلم‘ الجنائز‘ باب الميت يعذب ببكاء اهله عليه‘ ح: 927) ’’میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے۔‘‘ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ میت کو گھر والوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے سوال: کیا میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے؟ جواب: ہاں میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، کیونکہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔[1] علماء رحمہم اللہ کا اس حدیث کے مفہوم کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا کہ اس سے مراد کافر ہے اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد وہ ہے جو اپنے گھر والوں کو اپنی موت پر رونے کی وصیت کر جائے اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد وہ ہے جسے یہ معلوم ہو کہ اس کے گھر والے اس کی وفات کے بعد روئیں گے اور وہ انہیں منع کر کے جائے، کیونکہ اس کی خاموشی گویا اس کی رضامندی ہے اور جو شخص کسی برائی پر راضی ہو وہ ایسے ہی ہے جیسے گویا خود اسے کر رہا ہو۔ اس حدیث کے مفہوم کے بارے میں یہ تین اقوال ہیں لیکن یہ تینوں ظاہر حدیث کے مخالف ہیں، کیونکہ حدیث میں ان میں سے کوئی بات مذکور نہیں، لہذا حدیث کو ظاہر پر محمول کرتے ہوئے ہم یہ کہیں گے کہ میت کو اس کے گھر والوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے لیکن اس عذاب سے مراد سزا نہیں ہے، کیونکہ اس نے گناہ نہیں کیا کہ اسے اس کی سزا دی جائے بلکہ اس عذاب سے مراد رونے کی وجہ سے دکھ اور تکلیف ہے۔ اور دکھ تکلیف کے بارے میں یہ ضروری نہیں کہ سزا ہی ہو جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے بارے میں فرمایا ہے: (قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ) (صحيح البخاري‘ العمرة‘ باب السفر قطعة من العذاب‘ ح: 1804) ’’وہ عذاب کا ایک ٹکڑا ہے۔‘‘ حالانکہ سفر سزا ہے نہ عذاب لیکن غم و فکر اور قلق و اضطراب ضرور ہے۔ رونے کی وجہ سے میت کے لیے قبر میں عذاب بھی اسی قسم کا ہے کہ اس سے اسے غم وفکر اور قلق و اضطراب ہوتا ہے اگرچہ یہ اس کے اپنے کسی گناہ کی سزا نہیں ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ بغیر ضرورت کچھ دنوں کے لیے میت کے منہ کو ننگا رکھنا سوال: بغیر ضرورت کے ایک یا دو یا تین یا اس سے بھی زیادہ دنوں تک میت کے منہ کو ننگا رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے تاکہ دور و نزدیک کے سب لوگ اس کا دیدار کر سکیں؟ فوت شدہ، مرد ہو یا عورت، کے چہرہ کو روزانہ دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا منہ کو ننگا رکھنا اسلامی تعلیمات کے منافی تو نہیں؟
Flag Counter