Maktaba Wahhabi

207 - 495
روزہ و اعتکاف سوال۔احمد آبا د سے عبد الرحمن دریا فت کر تے ہیں کہ روزے کے لیے نیت کر نے سے کیا مرا د ہے ؟ کیا اس نیت کے لیے کو ئی مخصوص الفا ظ حدیث سے ثا بت ہیں ؟ جوا ب ۔نیت دل کا فعل ہے ، ر مضا ن المبا رک کے روزوں کے لیے ہر را ت طلو ع فجر سے پہلے پہلے نیت کر نا ضروری ہے، اس نیت سے ایک مسلما ن اپنے نفس کو یہ با ت بتلا تا ہے کہ تجھے کل روزہ رکھنا ہے، بشرطیکہ کو ئی شر عی عذر حا ئل نہ ہو۔ اس نیت کی بنا پر وہ سحری کھا نے کے لیے بھی تیا ر ہو جا تا ہے اور اس نیت کے لیے کو ئی مخصوص الفا ظ نہیں جن کا ادا کر نا ضروری ہو کیو نکہ اس کا اصل مقا م دل ہے ،نیز اس نیت کو دن بھر بھی قا ئم رکھنا ضروری ہے کہ روزہ کو مقررہ وقت سے پہلے افطا ر کر ے گا اور نہ ہی اس روزے کو خرا ب کر ے گا ۔حدیث میں ہے : جس نے طلو ع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا روزہ نہیں ہے ۔ (صحیح ابن خز یمہ ،ج 3ص 212) واضح رہے کہ طلو ع فجر سے پہلے نیت کر نے کی پا بند ی صرف فرض روزے کے لیے ہے ،نفلی روزے کے لیے مو قع پر بھی نیت کی جاسکتی ہے، چنانچہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدیقہ کا ئنا ت حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا سے دریا فت فرماتے "کہ تمہا رے پا س کھا نے پینے کے لیے کچھ ہے اگر جواب نفی میں ہو تا تو آپ فر ما تے کہ میں روزہ رکھ لیتا ہوں ۔(جا مع ترمذی) امام بخا ری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں حضرت ابو طلحہ ، ابو ہریرہ ، ابن عباس ، اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہم کے فعل کا بھی حوالہ دیا ہے، مختصر یہ ہے کہ رمضان المبا رک کے روزوں کے لیے طلو ع فجر سے پہلے نیت کر نا ضروری ہے ، البتہ نفلی روزوں کے لیے یہ پا بند ی نہیں ہے ۔ سوال۔ میا ں چنو ں سے حا جی عبد الو احد سوال کر تے ہیں کہ رمضا ن کے کیلنڈروں میں روزہ رکھنے کی دعا "وبصوم غد نويت من شهر رمضان ہوتی ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ جوا ب ۔فرض روزے کے لیے طلو ع فجر سے پہلے نیت کرنا ضروری ہے، حدیث میں ہے کہ جو طلو ع فجر سے پہلے روزہ رکھنے کی نیت نہیں کر تا وہ روزہ نہ رکھے۔(بخا ری الصوم 2335) بعض روایا ت میں ہے کہ اگر نیت کے بغیر روزہ رکھ لیتا ہے تو اس کا روزہ نہیں ہے، نیت دل کا فعل ہے، اس کے لیے کو ئی مخصوص الفا ظ نہیں ہیں، اس بنا پر نیت کی دعا ایجا د بندہ ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس خو د سا ختہ دعا کے بنانے والے کی جہا لت کا پتہ چلتا ہے کیونکہ دعا کا معنی یہ ہے کہ میں کل روزے کی نیت کر رہا ہوں جب کہ روزہ آج کا رکھا جا رہا ہے، پھر یہ نیت ہر روزہ کے لیے انفرادی ہو نی چا ہیے، چا ند نظر آنے کے بعد تمام روزوں کی اجتما عی نیت بھی صحیح نہیں ہے ،نفلی روزہ کے لیے بھی نیت ضروری ہے لیکن اس کے لیے طلو ع فجر سے پہلے نیت کر نا ضروری نہیں بلکہ جب بھی روزہ رکھنے کا پرو گرا م ہو اسی وقت نیت کی جاسکتی ہے ۔ (واللہ اعلم با لصواب ) سوال ۔پتو کی سے بشیر احمد سوال کر تے ہیں کہ اگر کسی کو غسل کر نے کی ضرورت ہو اور وقت تھو ڑ ا ہو نے کی وجہ سے نہا ئے بغیر
Flag Counter