Maktaba Wahhabi

254 - 452
یہ جوئے کی ایک شکل ہے جسے قرآن کریم نے واضح طور پر حرا م کیا ہے، دور جاہلیت میں تیروں (ازلام) کے ذریعے قسمت آزمائی کی جا تی تھی جسے اللہ تعالیٰ نے سورۃ المائدہ آیت نمبر ۹۰ میں حرام کیا ہے اور لکی کمیٹی میں قرعہ اندازی کے ذریعے جوا کھیلا جا تا ہے لہٰذا اس قسم کے کاروبار سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (واللہ اعلم) گڑیوں کی خرید و فروخت سوال: بازار میں بچوں کے کھلونے دستیاب ہیں ، ان میں متحرک کھلونے بھی ہیں ، مثلاً گڑیاں وغیرہ کیا ان کی خرید وفروخت جائز ہے اور انہیں گھر میں رکھا جا سکتا ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔ جواب: بچوں کے لیے کھلونے بنانا اور انہیں بازار میں فروخت ازخود ناجائز نہیں، بشرطیکہ ان میں کوئی قباحت موجود نہ ہو ۔ بچوں کے لیے گڑیوں کی دو صورتیں ہیں : 1 انہیں پوری باریکی سے تمام خد و خال کے ساتھ بنایا گیا ہو، جو نقل مطابق اصل ہو تی ہے ، ان کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ انہیں بنانا، ان کی خرید و فروخت کرنا اور انہیں گھروں میں رکھنا جائز نہیں ۔ یہ ان ممنوعہ تصاویر سے ہیں جنہیں بنانے یا گھر میں رکھنے کی شریعت نے اجازت نہیں دی۔ محض ایک سرسری سا ڈھانچہ جو کسی جاندار کا ہوتا ہےجیسے لکڑی کے گھوڑےیا کپڑے کی گڑیاں۔ ان کے خد و خال نمایاں نہیں ہو تے، بلکہ عام طور پر گھروں میں بچیاں اپنے طور پر ہاتھ سے گڑیاں وغیرہ بنا لیتی ہیں، اس قسم کی گڑیاں بنائی جا سکتی ہے، انہیں بیچنا اور خریدنا بھی جائز ہے اور گھر میں رکھا جا سکتا ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہےکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔[1] ایک روایت میں صراحت ہے کہ یہ گڑیاں کھلونوں کی قسم سے تھیں۔ [2] دیگر روایات میں ہے کہ ان کھلونوں میں کپڑے کا ایک گھوڑا بھی تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا اور اس کے دو پر بھی تھے۔[3] ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جن گڑیوں کے خدو خال نمایاں نہ ہوں اور وہ بچیوں کے امور خانہ داری سکھانے کے لیے کار آمد ہوں تو انہیں بازار سے خریدنے یا خود تیار کرنے میں چنداں حرج نہیں لیکن دور حاضر میں کھلونوں کی جو ترقی یافتہ صورت ہے کہ پلاسٹک، کپڑے اور پتھر وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں جو اصل کے ہو بہو مشابہت رکھتے ہیں، ایسے کھلونوں سے گریز کرنا چاہیے۔ اسی طرح گھروں میں کچھ جانوروں کی تصاویر بطور آرائش رکھی جا تی ہیں اور انہیں کھلونوں کا نام دیا جا تا ہے، انہیں رکھنے کی بھی کسی طرح اجازت نہیں دی جا سکتی۔ (واللہ اعلم) شفعہ کی شرعی حیثیت سوال: کیا شفعہ صرف زمین یا مکان میں ہوتا ہے ؟ نیز شفعہ کا حقدار کون ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔
Flag Counter