Maktaba Wahhabi

335 - 452
گی، لیکن انتظار میں غلو کرنا جائز نہیں۔ ( واللہ اعلم) دینی لحاظ سے پسندیدہ شخص سوال:میرے قریبی رشتہ داروں میں ایک لڑکا حافظ قرآن ہے اور اخلاقی اعتبار سے بھی اچھا ہے، لیکن میرے والد گرامی اس کے ساتھ میرا نکاح کرنے پر آمادہ نہیں ہیں، مجھے اس سلسلہ میں کیا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ میرا نکاح دینی لحاظ سے پسندیدہ شخص سے ہو جائے؟ جواب: نکاح کے متعلق اسلام کی ہدایات یہ ہیں کہ اپنی پسند کی بجائے دین کو ترجیح دی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’ جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص نکاح کا پیغام بھیجے جس کا دین اور اخلاق تم پسند کرتے ہو تو اس سے نکاح کر دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بہت بڑا فساد ہو گا۔‘‘ [1] اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ والدین کو دینی لحاظ سے لڑکی کی مصلحت کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی صورت میں اپنی مصلحت کو پیش نظر نہ رکھیں۔ اگر قریبی رشتہ داروں میں کوئی ایسا لڑکا موجود ہے جو دینی اور اخلاقی اعتبار سے اچھا ہے اور لڑکی کا رجحان بھی اس کی طرف ہے تو والد کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کا رشتہ وہاں کردے۔ ہاں اگر لڑکی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے جو دینی اور اخلاقی طور پر بہتر نہیں تو والد کو یہ حق ہے کہ حق ولایت استعمال کرتے ہوئے ایسی شادی میں رکاوٹ بن جائے، اگر اس کی بیٹی دینی اور اخلاقی لحاظ سے کسی اچھے لڑکے کا انتخاب کرتی ہے تو اس کے والد کو برضاو رغبت قبول کر لینا چاہیے، اس کے درمیان میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ایسا کرنا حرام ہی نہیں بلکہ خیانت اور گناہ بھی ہے۔ ایسا کرنے سے جو بھی فتنہ اور فساد پیدا ہو گا وہ اس کا ذمہ دار اور اللہ کے ہاں اس کے متعلق جوابدہ ہو گا۔ ہم اس اعتبار سے لڑکی کو بھی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل سے کام لے۔ وہ قطعاً ایسا قدام نہ کرے جو اس کی اپنی عزت و آبرو کے منافی ہو، اپنی والدہ کو درمیان میں لا کر والد کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کر دے، پھر اللہ کے حضور دعا کا سلسلہ جاری رکھے، اللہ تعالیٰ بہتر اسباب پیدا کرنے والا ہے۔ ( واللہ اعلم) حق مہر میں زکوٰۃ سوال:نکاح کے موقع پر عورت کو جو حق مہر دیا جاتا ہے، آیا اس میں سے زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے ، اگر ضروری ہے تو اس کی ادائیگی کس کے ذمے ہے، خاوند دے گا یا بیوی اس کے متعلق تفصیل سے آگاہ فرمائیں؟ جواب: حق مہر دو طرح کا ہوتا ہے ایک مالی یعنی اس میں نقد رقم یا زیورات وغیرہ شامل ہوتے ہیں ، دوسرا غیر مالی اس میں قرآن پڑھانا یا دینی تعلیم دینا بطور حق مہر شامل ہوتا ہے۔ حق مہر نقد رقم یا زیورات ہیں تو اگر حق مہر نصاب کی مقدار ہو اور اس پر سال گزر جائے تو اس میں سے زکوٰۃ دینا ضروری ہے کیونکہ یہ بھی دیگر اموال کی طرح ہے۔ اگر عورت نے نکاح کے موقع پر حق مہر
Flag Counter