Maktaba Wahhabi

343 - 452
بات لوگوں میں غلط مشہور ہو چکی ہے کہ دوران حمل دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی یا شریعت میں اس انداز سے طلاق دینا منع ہے۔ بہر حال حالت حمل میں طلاق دینا جائز ہے اور اس طرح طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے نیز اس کی عدت وضع حمل ہے۔ ( واللہ اعلم) شادی کے بعد بیوی سے قطع تعلقی سوال:ایک آدمی شادی کے چند سال بعد اپنی بیوی سے ناراض ہو کر کہتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ازداجی تعلقات نہیں رکھنا چاہتا مگر تمہارے ہر قسم کے اخراجات پورے کرتا رہوں گا، یہ میرا عمر بھر کا فیصلہ ہے، اس بات کو دس سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، کیا ایسا کرنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے شادی کے بندھن کو اپنی معرفت کی ایک نشانی قرار دیا ہے ، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ( ترجمہ) ’’ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور الفت پیدا کر دی ، یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیویوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی خاص تلقین فرمائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ عورتوں کے ساتھ خیر و بھلائی سے پیش آؤ۔ ‘‘[2] نیز فرمایا: ’’ کوئی مومن شوہر اپنی اہل ایمان بیوی سے بغض نہ رکھے ، اگر اس کی کوئی ایک عادت اسے ناپسند ہے تو کوئی دوسری عادت پسند بھی ہے۔‘‘ [3] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیویوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کو انسان کے بہتر ایمان کی علامت قرار دیا ہے ، آپ نے فرمایا: ’’ مومنوں میں سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے جو اچھے اخلاق والا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ مہربان ہو۔ ‘‘ [4] بیوی کو بھی تلقین فرمائی کہ وہ اپنے خاوند کی اطاعت گزار اور فرمانبردار رہے، فرمان نبوی ہے:’’ جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا شوہر اس سے خوش تھا تو وہ جنت میں داخل ہو گی ۔ ‘‘[5]  صورت مسؤلہ میں بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ رویے پر نظر ثانی کرے، آخر معاملہ اس حد تک کیوں پہنچا ہے، شریعت اس صورت حال کو قطعاً پسند نہیں کرتی کہ خاوند اپنی بیوی سے اس حد تک لا تعلق ہے۔ بہر حال اس لا تعلقی سے طلاق واقع نہیں ہو گی ، جب تک خاوند خود طلاق نہ دے۔ ( واللہ اعلم) مطلقہ عورت سے سامان واپس لینا سوال:ہم نے اپنے بیٹے کی شادی کی تھی، حق مہر ایک ہزار روپیہ تھا جو موقع پر ہم نے ادا کر دیا تھا ، اس کے علاوہ ہم نے پندرہ تولے طلائی زیور بھی اسے دیئے تھے، اب حالات کی سنگینی کی وجہ سے بیٹے نے طلق دے دی ہے، کیا زیورات اسے واپس لینے کا حق ہے؟
Flag Counter