Maktaba Wahhabi

390 - 452
سب سے چھوٹی انگلی میں انگوٹھی پہننے کا بھی اثبات ہے ۔[1] اس کے ساتھ والی انگلی میں بھی انگوٹھی پہنی جا سکتی ہے ، ان کے علاوہ کسی بھی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے اجتناب کیا جائے۔ انگوٹھے میں ملنگ ، بہلول اور بے وقوف انگوٹھی پہنتے ہیں، عقل مند آدمی کو تو اس سے گھِن آتی ہے۔ ( واللہ اعلم) مسجد میں گندی ہوا چھوڑنا سوال:مساجد میں بعض اوقات لوگ مولی کھا کر نماز پڑھنے کے لئے آ جاتے ہیں، جن کے منہ سے گندی ہوا آتی ہے اور یہ ہوا دوسرے نمازیوں کے لئے بہت ہی ناگوار ہوتی ہے، کیا مسجد میں بایں حالت آنا جائز ہے؟ جواب: مساجد کو صاف ستھرا اور خوشبو دار رکھنے کا حکم ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محلوں میں مساجد بنانے ، انہیں صاف ستھرا رکھنے اور انہیں خوشبو لگانے کا حکم دیتے تھے۔[2] بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کی نظافت کے پیش نظر فرمایا کہ اگر کوئی کچا لہسن کھاتا ہے تو اسے چاہیے کہ ہماری مساجد کے قریب نہ آئے۔ [3] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو انسان بد بو دار چیز کھاتا ہے ، وہ ہمارے قریب نہ آئے اور نہ ہی وہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے۔ ‘‘[4] حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دوران خطبہ فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اگر کسی کے منہ سے لہسن یا پیاز کی ناگوار بو آتی تو اسے مسجد سے نکال کر بقیع کی طرف دھکیل دیا جاتا تھا۔[5] ان احادیث کی بنا پر مسجد میں گندی ہوا چھوڑنا ، مولی ، پیاز ، لہسن کھا کر آنا ، سگریٹ نوشی کر کے ماحول کو گندا کرنا یا بد بودار جرابیں پہننے پر اصرار کرنا جائز نہیں۔ ( واللہ اعلم) میت کے ذمے قرض کی ادائیگی سوال:میرے والد جب فوت ہوئے ان کے ذمے ڈھیروں قرضہ تھا، بھائیوں نے ان کی جائیداد تقسیم کر لی ان کے ذمے قرض کی ادائیگی نہیں کی، میں خود مالی لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ ان کا قرض اتار سکوں، اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی کریں؟ جواب: قرآن کریم نے ہماری راہنمائی کی ہے کہ مرنے والے کی جائیداد وصیت کی تکمیل اور ادائے قرض کے بعد تقسیم ہونی چاہیے۔ [6] قرآنی آیت میں اگرچہ وصیت کا ذکر پہلے ہے لیکن احادیث سے پتہ چلاتا ہے کہ میت کے قرضے اس کی وصیت کے اجراء سے پہلے ادا ہونے چاہیں ۔ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تم قرآن مجید میں وصیت کا ذکر قرضے سے پہلے پڑھتے ہو، لیکن
Flag Counter