Maktaba Wahhabi

420 - 452
ہے لیکن تو نے اس سے پردہ کرنا ہے، حدیث کے الفاظ ہیں کہ اس کے بعد حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے کبھی اس لڑکے کو نہیں دیکھا۔ [1] اور نہ ہی اس لڑکے نے مرتے دَم تک حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا۔ [2] حالانکہ وہ بچہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے باپ کے گھر میں پیدا ہوا اور وہیں پروان چڑھا اور پرورش پائی اس لئے ہمیں بھی پردہ کی پابندی کرنا چاہیے چاہے وہ ہمارے شاگرد ہی کیوں نہ ہوں، ازواج مطہرات کے تلامذہ بھی پس پردہ ہی سوالات کرتے تھے اور ازواج مطہرات پردہ میں رہتے ہوئے انہیں جواب دیتی تھیں۔ ( واللہ اعلم) بیوی کو زد و کوب کرنا سوال:میرا خاوند بہت سخت مزاج ہے وہ معمولی بات پر مجھے پیٹتا ہے اور گالی گلوچ سے میری تذلیل کرتا رہتا ہے، ایسے حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خاوند کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ احسان کرے اور اس کے ساتھ حسن معاشرت اختیار کرے ، حتیٰ کہ اگر دلی محبت نہیں تو بھی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ ان عورتوں کے ساتھ اچھے انداز میں بود و باش اختیار کرو، اگر تم ان میں کوئی ناگواری محسوس کرو تو بھی اچھا برتاؤ کرو،ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو لیکن اللہ تعالیٰ اس میں بہت سی بھلائی پیدا کر دے۔ ‘‘[3] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بہتر قرار دیا جو اپنے گھر والوں سے حسن سلوک کرتا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنے گھرو الوں کے لئے سب سے بہتر ہے اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم میں سب سے زیادہ بہتر ہوں۔‘‘[4] ہاں اگر بیوی سرکشی کرتی ہے اور بات بات پر خاوند کی مخالفت کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے تو اس صورت میں اسے تین طریقے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے:٭ وعظ و نصیحت ٭ بستر سے علیحدگی ٭ ہلکی پھلکی مار۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں اندیشہ ہو تو پہلے تم انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو نیز انہیں مار کی سزا دو۔‘‘[5] اس آیت کریمہ میں مار اور زدو کوب کو آخر بیان کیا ہے۔ حدیث میں اس کی بھی وضاحت ہے کہ وہ شدید قسم کی مار نہ ہو جس سے اسے زخم یا پھر ہڈی ٹوٹنے کا خدشہ ہو۔ بہر حال صورت مسؤلہ میں خاوند کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسے احسن انداز سے سمجھانا چاہیے اور بیوی کو چاہیے کہ وہ صبر کرے اور اللہ سے دعا کرتی رہے ، اللہ تعالیٰ رحم کرنے والا ، انتہائی مہربان ہے۔ غیبت کیا ہے؟ سوال:اگر کوئی شخص کسی کاروبار ، رشتہ یا کسی بھی ضرورت کے پیش نظر دوسرے کے متعلق سوال کرے تو کیا اس کے
Flag Counter